کوئٹہ: بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے سال 2021-22کے انتخابات مکمل پروگریسو پینل کے سلیمان اشرف صدر جبکہ فتح شاکر جنرل سیکرٹری منتخب ہوگئے، تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی الیکشن کمیٹی کے چیئر مین ظفر بلوچ کی زیر نگرانی بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کے انتخابات برائے سال 2021-22کوئٹہ پریس کلب میں منعقد ہوئے ۔
جن پروگریسو اور جرنلسٹ پینل کے امیدواروں نے حصہ لیا انتخابات 113ووٹرز نے صبح 9سے شام 5بجے تک حق رائے دہی استعمال کیا،ووٹوں کی گنتی مکمل ہونے پر چیئر مین الیکشن کمیٹی ظفر بلوچ اور ارکان کمیٹی عاصم خان، گلزار شاہ نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا ۔
جن کے مطابق پروگریسو پینل کے سلیمان اشرف65ووٹ لیکر صدر منتخب ہوئے جبکہ انکے مدمقابل جرنلسٹ پینل کے عرفان سعید نے 47ووٹ حاصل کئے، جنرل سیکرٹری کے لئے پروگریسو پینل کے فتح شاکر 57ووٹ لیکر کامیاب جبکہ جرنلسٹ پینل کے منظور احمد رند 53 حاصل کر سکے ،سنیئر نائب صدر کے امیدوار پروگریسو پینل کے شاہ حسین ترین 64ووٹ لیکر کامیاب جبکہ انکے۔
مد مقابل جرنلسٹ پینل کے یعقوب شاہوانی 45 ووٹ حاصل کرسکے، نائب صدر کے لئے پروگریسو پینل کے فرید اللہ 63ووٹ لیکر کامیاب انکے مدمقابل جرنلسٹ پینل کے نسیم حمید یوسفزئی نے 46ووٹ حاصل کئے، سنیئر جوائنٹ سیکرٹری کے لئے پروگریسو پینل کے حفیظ اللہ شرانی 64ووٹ لیکر کامیاب جبکہ انکے مدمقابل جرنلسٹ پینل کے چوہدری امتیاز 45ووٹ لے سکے۔
جوائنٹ سیکرٹری کے لئے پروگریسو پینل کے فتح بگٹی 66ووٹ لیکر کامیاب جبکہ انکے مدمقابل جرنلسٹ پینل کے نعیم بھٹی نے 40ووٹ حاصل کئے، فنانس سیکرٹری کے لئے پروگریسو پینل کے کفایت علی 65 لیکر کامیاب ہوگئے ۔
جبکہ جرنلسٹ پینل کے شیخ عبدالرزاق 45ووٹ حاصل کر سکے انتخابات میں ایگزیکٹو کمیٹی کے 8ارکان بھی منتخب کئے گئے جن میں ظفر اللہ بلوچ، فضل تواب، غالب نہاد، شاہنواز بلوچ، سعدیہ جہانگیر، احسن رسول، مصطفی ترین اور عابدہ بلوچ شامل ہیں ۔اس موقع پر پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر شہزادہ ذوالفقار نے کہا کہ صحافی برداری نے بہترین اور منظم انداز میں جمہوری عمل کو آگے بڑھایا ۔
امید ہے کہ نئی کابینہ صحافیوں کے مسائل کے حل اور جدوجہد کو آگے لیکر چلے گی، اس موقع نو منتخب صدر سلیمان اشرف نے کہا کہ انتخابات جمہوری عمل کا حصہ ہیں لیکن ہم سب ایک ہی برداری سے تعلق رکھتے ہیں ۔
سنیئر ساتھیوں کی مشاورت اور نقش قدم پر چلتے ہوئے صحافی برداری کے مسائل حل کرنے کے لئے کام کریں گے ، اس موقع پر سنیئر صحافی اور جرنلسٹس پینل کے صدارتی امیدوار عرفان سعید نے کہا کہ صحافی برادری نے بہترین انداز میں جمہوری عمل کو مکمل کیا ہار جیت انتخابات کا حصہ ہے تمام صحافی برداری ملکر اپنے مسائل کے حل کی جدوجہد کریگی ۔