|

وقتِ اشاعت :   February 14 – 2015

لاہور (نمائندہ خصوصی) سینئر صحافی صدیق بلوچ کوپچاس سالہ صحافتی خدمات پرملک کے بڑے اعزاز \”اعزازء کار ء حیات\” سے ہفتہ کے روز لاہور میں نوازایا گیاہے ‘ وزیراعظم میاں محمد نواز نے کونسل پاکستان نیوز پیپر ایڈیٹرز (سی پی این ای ) کی جانب سے منعقدہ تقریب میں لالہ صدیق بلوچ کو اعزاز پیش کیا ‘ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے صدیق بلوچ کی بحیثیت صحافی خدمات کا اعتراف کیا اور اسے سراہا ‘وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید نے صدیق بلوچ کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ صدیق بلوچ کی بحیثیت صحافی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے انہوں نے اپنے پچاس سالہ صحافتی کیرئیر میں بغیر کسی تعصب کے ایمانداری سے اپنے فرائض انجام دیئے ہیں ‘ صدیق بلوچ گزشتہ پچاس سال سے بحیثیت صحافی اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں وہ بلوچستان کے علاوہ کراچی میں بھی ملک کے معتبر انگریزی اخبار سے بھی وابستہ رہے ہیں جس میں انہوں نے نہ صرف خبریں بلکہ جامع تبصرے اور رپورٹ بھی شائع کئے ہیں ‘ صدیق بلوچ دوکتابوں کے مصنف بھی ہیں جس میں بلوچستان کے معاشی اورسیاسی مسائل پرنہ صرف کھل کر بحث کی گئی ہے بلکہ ان مسائل کے حل کیلئے جامع اور دیر پہ تجاویز بھی دی ہیں‘ صدیق بلوچ کو غیر ملکی‘ قومی اور مقامی اخبارات‘ ٹی وی چینل اور ریڈیو میں بحیثیت تجزیہ کار مدعو کیا گیا ہے اور انکی رائع کو خاصی اہمیت دی ہے ‘ صدیق بلوچ بلوچستان کے مسائل پر عبور رکھنے والے صحافی کی حیثیت سے اہم مقام ہے ‘ صدیق بلوچ انگریزی روزنامہ بلوچستان ایکسپریس کے مدیر ہیں اور انکی کارکردگی کو نہ صرف ملکی بلکہ غیر ملکی سطح پر سراہا گیاہے ‘ صدیق بلوچ اپنی صحافتی خدمات ایماندار ی سے سراانجام دیتے آرہے ہیں ۔اس اعزاز کو بلوچستان کے صحافیوں کیلئے بھی اعزاز قرار دیاجارہا ہے ۔ لاہور میں منعقد ہونے والی تقریب میں وزیراعظم سمیت ملک کے سینئر صحافی اور ملک کے مختلف اخبارات کے مدیر موجود تھے ‘ انہوں نے صدیق بلوچ کو مبارکباد دی ہے۔