سبی: بلوچستان کے ضلع سبی کے علاقے لہڑی میں بارودی سرنگ پھٹنے سے خاتون جاںبحق جبکہ دوبچیاں زخمی ہوگئی ہیں ۔
اسسٹنٹ کمشنر بختیارآباد ذوہیب الحق کے مطابق گزشتہ روز لہڑی کے علاقے میں بارودی سرنگ پھٹ گیا۔
جس کے نتیجے میں خاتون کنول بی بی جاںبحق جبکہ دو بچیاں عزیزاں اور شریفاں زخمی ہوگئیں لاش اور زخمیوں کو سول ہسپتال سبی منتقل کردیاگیاجبکہ اطلاع ملتے ہیں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ پرپہنچ کر علاقہ کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی