|

وقتِ اشاعت :   February 9 – 2021

تربت: بی این پی عوامی کے مرکزی سنیئرنائب صدر و سابق صوبائی وزیر میر اصغر رند نے کہا کہ بی این پی عوامی جمہوری پارلیمانی سیاسی جد وجہد پر کامل یقین رکھتی ہے ہماری جد وجہد کا مقصد مظلوم و محکوم پسے ہوئے طبقات کی غضب شدہ حقوق کی بحالی شفاف معاشرے کا قیام ہے سیاسی مخالفین کا سیاسی میدان میں مقابلہ کریں گے کسی کو زبردستی عوام پر مسلط نہیں ہونے دیں گے۔

وقتی مفادات اور اقتدار پھولوں کا ہار نہیں بلکہ کانٹوں کا سیج ثابت ہوگا یہ حلقہ گزشتہ دس سال سے پسماندگی کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے تعلیم صحت روزگار سماجی ترقی کے دوڑ سے کوسوں دور ہے۔

جبری طور پر مسلط کردہ نام نہاد عوامی نمائندوں کو علاقے کے مسائل کے حل سے کوئی دلچسپی نہیں ہے اور نہ ہی انھیں عوام کے دکھ درد اور تکالیف کا احساس ہے انہوں نے کہا کہ میری کامیابی کو بزور شمشیر ناکامی بدلنے کے باوجود میرا عوام سے رشتہ برقرار ہے کیونکہ میرا رشتہ صرف ووٹ اور الیکشن تک محدود نہیں ہے میں اپنے ورکروں اور ووٹروں کو اپنے دل کے بہت قریب محسوس کرتا ہوں عوام نے جتنی محبت مجھے دی ہے۔

میں اسے کبھی فراموش نہیں کرسکتا ہوں ان خیالات کا اظہار تگران آباد میں میر حاجی زاہد تگرانی کے پر تکلف ظہرانے میں شرکت کے بعد علاقائی عمائدین سیاسی ورکروں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر بی این پی عوامی کے مرکزی کمیٹی کے رکن خلیل تگرانی ،علی جان جوسکی ڈسٹرکٹ جنرل سیکرٹری احدالہی، انفارمیشن اینڈ کلچر سیکرٹری رئیس ماجد شاہ۔

لیبرسیکرٹری زاہد سلیمان، یوتھ سیکرٹری آصف محمدجان، سنیئر رہنما لطیف آزاد، عارف آصف، جمعہ خان، شعیب آزاد، جمعدار دلمراد، حمزہ، محمد ایوب، میاربلوچ، ڈی کے بلوچ، سرور بلوچ، میرداد محمد، نادل حیاتان، ناکو غلام گہرام ، عارف قریش، عبیدبلوچ ،اور خلیل بلوچ بھی موجود تھے حاجی میر زاہد تگرانی نے تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔