دالبندین: بلوچستان عوامی پارٹی ڈویڑنل آرگنائزر و سابق مشیر وزیر اعلی بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی کا اسلام آباد سے آئے ہوئے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے آفیسرز کے ٹیم کے ہمراہ دالبندین ڈی سی آفس میں قبائلی عمائدین اور پارٹی عہدیداروں کے ہمراہ ڈی سی چاغی اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کی موجودگی میں منرلز اینڈ ریسرچ یونیورسٹی کے قیام کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا ۔
جس میں یونیورسٹی کے قیام کے لیے علاقے میں عمائدین اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سے ڈیٹا کلیکشن اور دیگر اہم امور پر تبصرہ کیا گیا۔اجلاس میں ڈی سی چاغی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سمیت تمام قبائلی عمائدیں نے یونیورسٹی کے قیام کو ضلع کے لیے اہم سنگ میل قرار دیتے ہوے چئیرمین سینٹ صادق خان سنجرانی اور اعجاز خان سنجرانی کے ان کوششوں کو سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ علاقے کے عوام الناس کے طلبہ و طالبات اس یونیورسٹی سے مستفید ہوکہ اپنی مستقبل بہتر بنا سکیں گے۔
اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے ڈویڑنل آرگنائزر و سابق مشیر وزیر اعلی بلوچستان میر اعجاز خان سنجرانی، ہائیر ایجوکیشن کے آفیسرز ٹیم، ڈی سی چاغی آغا شیر زمان، ای ڈی او امان اللہ خان نوتیزئی، پرنسپل بوائز کالج پرنسپل نقیب، ایجوکیشن آفیسر عصمت اللہ شاہ۔
پرنسپل گرلز کالج، قبائلی عمائدین میں سابق یونیں کونسلر امری میر جمیل جان سنجرانی، سابق چئیرمین بلدیہ حاجی علی جان نوتیزئی، میر عاصم خان سنجرانی، سابق ڈی ای او گل جان صابر یوسفزئی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ضلعی صدر و قبائلی معتبر میر اسفندیار خان یارمحمدزئی، نائب صدر حاجی عبدالصمد سنجرانی، تحصیل صدر سردار احمد بخش سنجرانی، میر فیروز خان سنجرانی سمیت دیگر موجود تھے۔