|

وقتِ اشاعت :   February 13 – 2021

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نےکہا ہےکہ کرپشن کا پیسہ جلسے میں جھونک کربھی جعلی راجکماری عوام کو اکٹھا نہ کرسکی۔

 ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اہل ڈسکہ نے راجکماری کے جلسے کا بائیکاٹ کرکے سیاسی شعورکا ثبوت دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ڈسکہ جلسے میں خالی کرسیاں جعلی راجکماری کو منہ چڑا رہی تھیں،جعلی راجکماری کرسی کےلیے ماری ماری پھر رہی ہے۔

 فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے اندر کھڑے ہو کر لسانیت کی بات کی گئی، جاگ پنجابی جاگ،بیٹی نے باپ کے نقشے قدم پرچلتے ہوئے پنجاب کی عوام کو اکسایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرپشن کے حامیوں اور کرپشن کے خاتمے والوں کے درمیان جنگ ہے، آج آپ کے چہرے کی مایوسی بتارہی تھی، آپ کی جماعت ایک سڑک تک محدود ہوگئی ہے۔