کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کسی کو بھی یہ موقع نہیں دیں گے کہ وہ بلوچستان سے منتخب ہو کر یہاں کے عوام کی نمائندگی نہ کریں، سینٹ میں پہلے بلوچستان کی بدنامی ہوتی تھی مگر اس بار ایسا نہیں ہوا، باپ پارٹی کے پچھلے چار سینٹرز کی طرح اب بھی منتخب ہو نے والے سینیٹرز مثالی کارکردگی دیکھائیں گے۔
اے این پی اور پی ٹی آئی سے وعدہ کیا تھا کہ سینٹ الیکشن میں تعاون کرینگے عبد القادر کو باپ پارٹی کا تعاون حاصل رہے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوب اسٹیڈیم کمپلیکس دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر صوبائی وزرااراکین اسمبلی و دیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ وزیراعلی بلوچستان کوایوب اسٹیڈیم اسپورٹس کمپلکس میں مختلف زیر تعمیر عمارتوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔
بلکہ انہوں نے ایوب اسٹیڈیم اسپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر عمارتوں کا خود بھی جائزہ لیا۔اس موقع پر میڈیا نما ئندوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے وزیر اعلیٰ بلو چستان کا کہنا تھا کہ عبدالقادر نے آزاد امیدوار کی حیثیت سے سینٹ انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کاغذات نا مزدگی جمع کروائیں ہیں سینٹ انتخابات میں پہلے بلوچستان کی بدنامی ہوتی تھی مگر اس بار ایسا نہیں ہوگا، باپ پارٹی کے پچھلے4 سینٹرز کی طرح اب بھی منتخب ہو نے والے سینیٹرز مثالی کارکردگی دیکھائیں گے۔
ہم نے اے این پی اور پی ٹی آئی سے وعدہ کیا تھا کہ سینٹ الیکشن میں ان کے ساتھ تعاون کرینگے انہوں نے کہاکہ عبدالقادر سے ٹکٹ واپس لینے کے فیصلے کیلئے پی ٹی آئی نے ہم سے مشاورت نہیں کی عبدالقادر کو با پ پا رٹی کا تعاون حاصل رہے گا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان تک محدود نہیں ہے ستارہ ایاز کا اے این پی کو چھوڑ کر ہماری پارٹی میں آنا آسان نہیں،کوئٹہ والوں کے ساتھ بریف کیس ہیں۔
تو باہر والوں کے ساتھ تجوریاں ہیں اپوزیش کو بھی داد دیتاہوں کہ سینٹ الیکشن میں پیراشوٹرز کے کاغذات نہیں جمع کیے۔ انہوں نے کہاکہ ایوب اسٹیڈیم میں نیشنل گیمز کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں ایوب اسٹیڈیم ایک بہت بڑا کمپلیکس ہے جس میں مزید بہتری کی ضرورت ہے ایوب اسٹیڈیم کو صرف گیمز کیلئے مختص کیا جائے گا انہوں نے کہا کہاس وقت جا ری منصو بے کو 2017میں شروع کیا گیا۔
اس کی شروعات صحیح طرح نہیں کی گئی بلوچستان اور پاکستان میں روایت ہے کہ پروجیکٹ میں بعد میں نئی چیزیں ڈال دی جا تی ہیں سابقہ دور میں ہی ان پروجیکٹس کیلئے پیمنٹ کر دی گئی تھی اس لیے بھی منصو بے پر کا م سست روی کا شکار تھا سائیکلنگ کا ویلوڈروم دنیا میں بہت کم بنایا گیا ہے تعمیرات و مواصلات کو الگ کرنا بہت بڑا ٹاسک تھا ایوب اسٹیڈیم میں تمام کام بہتر انداز سے جاری ہے۔
دریں اثناء وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے جمعرات کے روز ایوب اسپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔صوبائی مشیر کھیل ثقافت و امور نوجوانان عبدالخالق ہزارہ،سیکریٹری کھیل عمران گچکی،سیکرٹری بلڈنگ غلام علی بلوچ اور دیگر اعلی حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔اس موقع پر متعلقہ حکام نے زیر تعمیر سوئمنگ پول،ویلڈروم، ہاکی گراؤنڈ،بیڈمنٹن کورٹ، باکسنگ ارینا اور دیگر ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ زیر تعمیر سوئمنگ پول میں ہیٹنگ سسٹم کے ساتھ ساتھ فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کیا جائے گا۔
حکام نے بتایا کہ نیشنل گیمز کی تیاری کے حوالے سے تمام ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔785.46 ملین روپے کی لاگت سے فٹ بال گراؤنڈ کی اپ گریڈیشن،باکسنگ ایرینا،والی بال کورٹ،ٹیبل ٹینس ہال،سوئمنگ پول،یوتھ ہاسٹل اور دیگر اسپورٹس کی سہولیات کی فراہمی پر کام تیزی سے جاری ہے۔ وزیر اعلی نے ویلڈروم سائٹ کے معائنہ کے موقع پر اس منصوبے پر کام روکنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ اس جگہ پر پر ٹینس کورٹ کے ساتھ ساتھ ایتھلیٹس کے لیے سہولیات فراہم کی جائیں۔
انہوں نے اس موقع پر ہاکی گراؤنڈ اور بیڈمنٹن کورٹ کا بھی دورہ کیا۔وزیراعلی نے ہدایت کی کہ ایوب سپورٹس کمپلیکس کی بہتر نگرانی کے لیے ڈائریکٹر کی سطح پر اسامی تخلیق کرتے ہوئے سپورٹس کمپلیکس کی نگرانی کو احسن انداز سے یقینی بناتے ہوئے فنڈز کی ریگولر فراہمی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔
وزیراعلی نے محکمہ کھیل کے حکام کو ہدایت کی کہ ایوب اسپورٹس کمپلیکس کو کمپنی موڈ پر لانے کا جائزہ لیا جائے۔ انہوں نے اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ سے کرکٹ اسٹیڈیم صوبائی حکومت کی نگرانی میں لینے کے احکامات بھی جاری کئے۔