|

وقتِ اشاعت :   February 20 – 2021

کوئٹہ: متحدہ لو کل بس ایسو سی ایشن کوئٹہ نے تین روز سے جا ری ہڑ تال ختم کر نے کا اعلان کر دیا ۔ جمعہ کو متحدہ لو کل بس ایسو سی ایشن کوئٹہ کے صدر حاجی محمد اسحاق بازئی ، جنرل سیکر ٹری شیر احمد بلو چ، چیئرمین لالا حنیف شاہوانی، سرپرست اعلیٰ اختر جان کاکڑ، نائب صدر ملک ضمیر شاہوانی، سینئر نائب صدر محمد انور بنگلزئی، محراب خان لہڑی، ماما انور جتک۔

علم خان کاکڑ، محمد ہاشم شاہوانی سمیت دیگر ٹر انسپورٹرز نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ میجر (ر) اورنگزیب با دینی اور سیکر ٹری آر ٹی اے محمد اسماعیل سنجرانی سے ڈی سی آفس میں تین روز سے جا ری ہڑ تال کے مسئلے پر ملاقات کی اس موقع پرڈپٹی کمشنر نے وفد کو یقین دہا نی کروا تے ہوئے مطالبات تسلیم کر لئے۔

حاجی محمد اسحاق بازئی نے کہا کہ ہم ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کا شکریہ ادا کر تے ہیں اور تین روز سے جا ری ہڑتال ختم کر نے کا اعلان کر تے ہیں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کے اعلان کے مطا بق لوکل بسیں کا لون روڈ سے ہو تے ہوئے سلیم کمپلکس کے سامنے سے سواری اٹھائیں گی ۔