|

وقتِ اشاعت :   February 21 – 2021

وفاقی وزیر داخلہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی اولین ترجیح قیمتوں میں اضافے کو روکنا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو میں حفیظ شیخ کا کہنا تھاکہ سینیٹ کا الیکشن جمہوری عمل کا حصہ ہے، ہم چاہتے ہیں الیکشن اچھے اور شفاف انداز میں ہو، سینیٹ الیکشن میں پارٹیوں کا مقابلہ ہے، اسے ذاتی رنگ نہیں دینا چاہیے۔

ان کا کہنا تھاکہ عمران خان کی حکومت آئی تو مالی خسارہ 20 ارب ڈالر تھا جبکہ پچھلی حکومت کے دور میں برآمدات صفر تھیں، 20 ارب ڈالر کا بیرونی خسارہ اب سرپلس ہوچکا ہے، کورونا کے ماحول میں بھی پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوا، حکومت نے احساس پروگرام کابجٹ 100 سے بڑھا کر 200 ارب روپے کیا۔

حفیظ شیخ کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی اولین ترجیح قیمتوں میں اضافے کو روکنا ہے، درآمدی اشیا پر ٹیکسوں میں کمی کرنا، ہمارے لیے چیلنج ہے جبکہ اشیا کی قیمتیں نہ بڑھنے دینا بھی حکومت کیلئے چیلنج ہے۔

وزیرخزانہ کا کہناتھاکہ کمزور مڈل کلاس طبقے کی مدد کیلئے حکومت اشیا کی خرید پرسبسڈی دے رہی ہے، گندم کی قلت پر 40 لاکھ ٹن گندم باہر سے منگوائی، بڑھتی قیمتیں ہر پاکستانی کو متاثر کررہی ہیں لہٰذا ہماری کوشش ہے کہ قیمتوں میں اضافے کو روکا جائے۔

دوسری جانب مسلم لیگ فکشنل کے رہمنا پیر صدرالدین شاہ کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی، ایم کیو ایم اور جے ڈی اے مشترکہ طور پر سینیٹ الیکشن میں حصہ لیں گے، ہمارے ووٹ بڑھیں گےکم نہیں ہوں گے۔