تربت: اہلیان ڈنک کا بجلی کی فراہمی کے لیے تیسرے روز بھی احتجاج، ڈی بلوچ پر سی پیک شاہراہ بند کردیا، ایم پی اے لالہ رشید دشتی نے کیسکو کے ساتھ کامیاب مزاکرات کے بعد احتجاج ختم اور بجلی بحال کرایا۔ رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید دشتی نے پہر کو عوامی احتجاج کا نوٹس لے کر ڈنک میں 5دنوں بجلی کی بندش بجلی بحال کرائی اور عوامی احتجاج بھی ختم کرادیا۔
ڈنک کے عوام 5 دن سے بجلی بندش کے خلاف گزشتہ 3 دنوں سے احتجاج پر تھے.اس دوران مسلسل دو دنوں تک مشتعل عوام نے سی پیک شاہراہ پر ڈی بلوچ میں رکاوٹیں ڈال کر ٹریفک بلاک کردی تھی جس سے تربت، مند، کراچی، گوادر شاہراہ بند ہونے سے عوام شدید مشکلات کا شکار تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی لالہ رشید دشتی نے عوامی احتجاج کا نوٹس لے کر کیسکو حکام سے کامیاب مزاکرات کے بعد بجلی کی سپلائی بحال کرائی، ایم پی اے لالہ رشید دشتی نے کیسکو ایکسین گہرام گچکی ،ایس ڈی او مہیم خان، ایل ایس علیم بلوچ ودیگر افسران کو موقع پر طلب کرکے بجلی بحال کرایا اور عوام سے اپنا جاری احتجاج ختم کرنے کا مطالبہ کیا جس پر 3 دنوں سے جاری احتجاج ختم کردیا گیا. بجلی بحال کرانے پر ڈنک کے عوام نے ایم پی اے لالہ رشید دشتی کا شکریہ ادا کیا۔