بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 10 ٹریفک حادثات میں دو بھائیوں سمیت 7 افراد جاں بحق 18 افراد زخمی ہوئے تفصیلات کے مطابق مچھ کےقریب ہنڈا سٹی کار کھائی میں گرنے سےایک شخص جانبحق جبکہ ایک زخمی کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا وندر سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شارجہ ہوٹل کے قریب الفت برادرز کے ویگن اور موٹرسائیکل میں تصادم موٹرسائیکل سوار دونو بھائی جاں بحق جبکہ 7 افراد زخمی ہوئے ایدھی ایمبولینس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ویگن حب چوکی سے نال جارہی تھی ۔جاں بحق اور زخمیوں کی شناخت فوت ہونیوالے علی محمد اور ابراہیم دونو ں بھائی تھے۔
زخمی محمداسحاق ولدقادربخش گریشہ نال اور عالم داد ولد خدائے داد بلوچ ساکن حسن ہوٹل ان ناموں سے ہوئی ہے این 50 نیشنل ہائی وے بوستان کلی قاسم کے قریب ڈیزل لے جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث روڈ سے نیچے گر گئی خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا 1 شخص معمولی زخمی
بارکھان شہر بائی پاس میں تیز رفتار کے باعث بروبکس گاڑی نے ایک معصوم بچی کو کچل ڈالا بچی کا نام عالشبہ والد نیاز محمد قوم گریانی سکنہ باہی پاس محلہ بارکھان
کچلاک بوستان عمان ہوٹل کے ساتھ ۔ کچھ دیر قبل خلیل الرحمان مولوی حبیب الرحمان کا بیٹا کا ایکسڈنٹ ہوا ہے اور وفات پا گیا کاکڑ قوم سے تعلق رکھتے ہیں ۔
چمن پاک آفغان بارڈر گیٹ کے قریب بچے نے مال بردار ٹرالر میں پارسل ڈالتے ہوئے مال بردار ٹرالر نے مالک نام کے بچے کو کچل دیا زرائع سے پتہ چلا ہے کہ بچے کا تعلق آچکزئی قوم ادرک زئی سے ہے اور گھر شین تالاب میں ہے بچے کی لاش سول اسپتال میں پڑی ہے بچے کی ورثا کی تلاش ہے
مستونگ میں علیزئی قومی شاہراہ پر گاڑی کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوکر کھائی میں جا گری۔جس میں ایک شخص ملک خورشید احمد خواجہ خیل زخمی ہوگئے جسکو طبی امداد دینے کے بعد گھر منتقل کر دیا گیا۔
چمن ایٹن پبلک سکول کالج روڈ کے ساتھ ٹائلر کے بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہوگیا چلتے ٹائلر سے ڈرائیور نے چلانگ لگائی جس کی وجہ سے ڈرائیور شدید زخمی ہوا اور ڈرائیور کو اسی وقت ڈی ایچ کیوں ہسپتال چمن منتقل کردیا گیا ۔ صحبت پور کی تحصیل فریدآباد کے علاقے پنجابی ڈپ کے مقام پر تیزرفتاری کے باعث کار واٹر کورس میں گرگئی۔
کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں 2 افراد معمولی زخمی ہوئے تربت میں یونیورسٹی میں جاتے ہوئےایک کار گاڑی کو حادثہ پیش آیا جس میں 5 افراد زخمی ہوئے۔ 4 طلبا کمپیوٹر سائنس اور 1 مینجمنٹ سائنس سے تھے۔