کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی آرگنائزئنگ کمیٹی کے ممبر و کوئٹہ زون کے آرگنائزر صمند بلوچ، زونل پریس سیکرٹری ناصر زہری بلوچ، سابقہ زونل صدر عاطف بلوچ، سینئر ممبر کاکا ظاہر بلوچ نے سریاب لائبریری میں منعقدہ سریاب لٹریری فیسٹیول کا دورہ کیا ۔
اس موقعے پر انہوں نے شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بڑے عرصے کے بعد سریاب میں ادبی و تعلیمی سرگرمیوں کا منعقد ہونا حوصلہ افزاء و بلوچ قوم کی ضرورت یے موجودہ دور علم و زانت اورشعور کی صدی ہے جدید ٹیکنالوجی کے علمی و ادبی استعمال کے ساتھ نوجوانوں کو اس دور میں بھی شعوری حوالے سے بک ریڈنگ کلچرکا حصہ بن کر تعلیمی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا ہوگا ۔
موجودہ دور میں جذباتی عنصر کے بجائے نوجوانوں میں ادبی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہوگا ادب سیاست میں روح کی حیثیت رکھتی ہے جب سے بلوچ سیاسی عمل میں ادبی سیاست و شعوری سیاسی عمل میں کمزوری آئی یے نوجوان بجائے شعوری سیاست کے آپسی اختلافات کا شکار ہورہے آپسی اختلافات قومی کمزوری کا سبب بن رہے ہے کتاب کلچر و شعوری یکجہتی ہی ایسے منفی عوامل کو کمزور کرسکتی ہے۔