|

وقتِ اشاعت :   February 23 – 2015

لاہور: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے این اے 122 میں ڈالے گئے ووٹوں کے انگوٹھوں کے نشانات کی تصدیق کی مخالفت کردی۔ لاہور میں الیکشن ٹریبونل کے جج کاظم ملک نے قومی اسمبلی کے حلقہ  این اے 122 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ سماعت کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے وکیل نے انگوٹھے کے نشانات کی تصدیق کرانے سے متعلق درخواست کی مخالفت کی۔ ان کا کہنا تھا کہ انگوٹھوں کے نشان کی تصدیق تاخیری حربہ ہے، ووٹوں کے تھیلے پہلے ہی کھل چکے ہیں ایسی صورت میں ووٹوں کی نادرا سے تصدیق کا کوئی جواز نہیں۔ الیکشن ٹریبونل نے کیس کی سماعت 27 فروری تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ این اے 122 پر قومی اسمبلی کے اسپیکر سردار ایاز صادق نے عمران خان کو شکست دی تھی۔