|

وقتِ اشاعت :   February 25 – 2021

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے عراقی وزیردفاع نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق  ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال اور دوطرفہ دفاعی تعاون کے امور پر بھی گفتگو کی گئی۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان عراق کے ساتھ برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستان دہشت گردی کےخلاف جنگ میں عراقی عوام کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ آرمی چیف نے عراقی وزیر دفاع کو ترقیاتی اور دفاعی شعبوں میں ہر ممکن معاونت و تعاون کی پیشکش بھی کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی و استحکام کے لیے مل کرکام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔