لندن: خان آف قلات میر سلیمان داود احمد زئی نے ایران میں حالیہ 37 بلوچوں کی شہادت پر گھرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور کہا کہ ایران کی طرف سے معصوم بلوچوں پر فائرنگ کر کے انہیں بے گناہ شہید کرنے کی وہ پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ۔
خان آف قلات نے کہاکہ ایران ایک دہشتگرد ملک ہے جس میں قانون اور انصاف نام کا کوئی چیز نہیں اور نہ ہی ایران نے کبھی انسانی حقوق کی پاسداری کی ہے یہ ہی وجہ ہے وہ جب چاہے جس کو چائے بے دردی سے قتل کرتاہے اور کئی برسوں سے انسانی حقوی کی پامالیوں میں ملوث آتا چلا آرہا ہے۔خان آف قلات نے کہا اب بلوچ بشمول ایران دوسرے ملکوں میں متحد ہورے ہیں۔
اور غاصب اور ظالم قوتوں کے خلاف ایک ساتھ مظاہرے بھی کر رہے ہیں جو ایک خوش آئندہ بات ہے۔میر سلیمان داود احمد زئی نے کہا کہ جتنے بھی بلوچ ایران میں حکومت میں جسبھی عہدے یا مرتبے پر فائز ہیں اپنے معصوم بلوچ بھائیوں کے حق میں اپنا احتجاج رکارڈ کرائے اور ان 37 معصوم بلوچوں کے نا حق خون پرایران حکومت کے برخلاف معصوم بلوچوں کی فیملیز کے ساتھ ساتھ ان کے حقوق کے واسطے کھڑ ے ہوکر آواز اٹھائیں۔
خان آف قلات نے کہا وہ دن اب دور نے کہ جس کسی نے بھی معصوم بلوچ قوم کا قتل عام اور استحصال کیا ہے ان سب کو بین الاقوامی عدالتوں کے کٹہرے میں لایا جائیگا اور بین الاقوامی عدالتوں میں سزائیں دی جائینگے۔خان آف قلات نے آخر میں کہا کہ وہ تمام 37 بلوچ فیملیز کے سوگ میں ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔