گوادر: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل سے دنیا بھر میں معاشی جمود کا خاتمہ ہوگا، گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے جمعہ کے روز گوادر پورٹ کے دورے کیا اس موقع پر چائنا اورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین (Mr. Zhang Baozhong) بھی موجود تھے۔ گورنر بلوچستان نے کہا کہ
گوادر عظیم منصوبہ کا ایک اہم لنک بلوچستان ہے اور گوادر سی پیک کے تاج پر چمکتا ہوا نگینہ کے مانند ہے ، سی پیک کا شاندار منصوبہ پورے خطے کی اقتصادی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجز کی حیثیت رکھتا ہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں سی پیک کے پیش نظر اپنی نئی نسل کو جدید فنی اور تیکنیکی مہارتیں سکھانے پر توجہ مرکوز رکھنی ہوگی
پاک چائنااقتصادی راہداری کی تکمیل سے دنیا بھر میں معاشی جمود کا خاتمہ ہوگا، گورنر بلوچستان

وقتِ اشاعت : February 26 – 2021