کو ئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہاہے کہ مردہ ضمیر کے ساتھ جینا نہیں سکھا اقتدار کی خاطر ضمیر کا سودا کرنے والے ضمیرفروش ہمارے ضمیر کی قیمت نہیں لگاسکتے۔
اپنے اصلاف کی روایات پر قائم رہتے ہوئے ظلم اور جبر کے نظام کو ہر حال میں ظالمانہ اور جابرانہ کہتے رہیں گے اللہ کے سوا دنیا کے کسی قوت سے نہیں ڈرتے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے جامعہ محمودیہ میراناکہ کراچی میں ختم بخاری شریف کے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب سے مولانا نورالحق اور دیگر علماکرام نے بھی خطاب کیاانہوں نے کہاکہ مدارس مسلمانوں کے دینی و روحانی مراکز ہیں۔
ان سے تکلیف مسلمان کو نہیں شیطان کو پہنچتی ہیں شیطان کی آلہ کار قوتیں مدارس کو مٹانے کی ناکام کوششیں کررہی ہیں ذلت و رسوائی انکی مقدر ہوگی انہوں نیکہاکہ ملک کی نظریاتی شناخت کو مٹانے کیلئے مدارس کو بدنام کرکے عزائم کی تکمیل کا خواب دیکھنے والے اپنے اجداد کی تاریخ سے سبق سیکھیں مدارس کو مٹانے والے مٹ چکے ہیں مگر مدارس آج بھی قائم ہیں اور انشااللہ قائم رہیں گے۔