|

وقتِ اشاعت :   February 26 – 2021

کوئٹہ: جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ دینی مدارس میں قوم کو سیا سی اور اخلاقی تربیت کے ساتھ ساتھ وقت کی ہر جابر اور تاغوت و سپر پا ورز کو صفر بنانے والے پیدا کئے ہیں ،مدارس کی بدولت ہی ملک میں اسلامی نظام چل رہا ہے، اسرائیل بھارت اور امریکہ نے مدارس کو بند کرنے کی ہر ممکن کوشش کی مگر جمعیت علماء اسلام نے ان قوتوں کے خلاف عمل پیرا ہو کر ان کی ہر سازش کو ناکام بنایا۔

ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے چمن ہاؤسن اسکیم میں واقعہ مدرسے میں دستاربندی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر دیگر علماء کرام اور طلبا ء کی بڑی تعداد مو جود تھی ۔ مولانا عبدالوسع نے کہا کہ کفری قوتوں نے ہر دور میں اپنے تسلط اور قبضے کیلئے دینی اقدار اورشعائر اسلام کو مٹا نے کی ہر ممکن کوشش کی مگر جمعیت علماء اسلام جیسے دینی قوتوں نے ان کا راستہ روکاہیانہوں نے کہا کہ مو جو دہ حکمرانوں نے بھی جابر قوتوں کے ساتھ ملکر پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کی ۔

لیکن خوش قسمتی سے ملک میں دینی مدارس کے علماء کرام اور طلباء کی وجہ سے وہ اپنیمذموم مقاصد میں کا میا ب نہیں ہو سکے ہیںاگر سلیکٹیڈ حکمرانوں نے مدارس کے خلاف کوئی سازش کی تو جمعیت علماء اسلام اور دینی مدارس کے طلباء ان کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے بد قسمتی سے آج کل ایسے عناصر بھی موجود ہیں جو مدارس کی آڑ میں اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں مگر یہی ہماری خوش قسمتی ہے کہ جمعیت علماء اسلام جیسے مضبوط قوت ان عناصر کے خلاف عمل پیرا ہے۔

اور ان کے تمام عزائم کوناکام بنادیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ اسلام اور مسلمانون کو مستحکم کرنے کیلئے جدوجہد کو جاری رکھیں گیِ انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے آج ملک میں ایسے حکمرانوں کو مسلط کیا گیاہے جو یہودی لابی کیلئے کام کر رہے ہیں 2018کے انتخابات میں اس لئے ان لوگوں کو اقتدار میں لایا گیا تاکہ وہ اپنے مقاصد میں کامیاب ہو ۔

مگر جمعیت علماء اسلام اور پی ڈی ایم کی بدولت ان کی تمام سازشوں کو ناکام بنایا گیا جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمن کے ہدایت پر تمام کارکنان تیاریاں تیز کریں اور 26مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ ہو گا اور سلیکٹیڈحکومت کا خاتمہ کرینگے۔