|

وقتِ اشاعت :   February 27 – 2021

کوئٹہ: ترجمان حکومت بلوچستان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی کوصوبے میں عددی اعتباد سے برتری حاصل ہے، بی اے پی سینیٹ الیکشن میں اکثریت حاصل کریں گی، باپ پارٹی اپنی اتحادی جماعتوں سے مل کر سینیٹ میں نو نشستیں جیتنے کی کوشش کرے گی۔یہ بات انہوں نے جمعہ کو آفیسرز کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی ۔

صوبائی ترجمان لیاقت شاہوانی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی قیادت سے بلوچستان میں اپنا امیدوار دستبردار کروانیکی درخواست کی تھی، وزیراعظم اور ان کی جماعت کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے اپنے امیدوارظہورآغا کو دستبردارکرلیا،ان کا کہناتھا کہ سینیٹ الیکشن میں اپنے امیدواروں کیلئے زبردست ورکنگ کریں گے، بی اے پی اپنی اتحادی جماعتوں سے مل کر سینیٹ میں نو نشستیں جیتنے کی کوشش کرے گی۔

سینیٹ الیکشن میں ووٹ اور ووٹر کا تقدس یقینی بنایاجائیگا،ترجمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں اگر کوئی ناراض ہے تو یہ ان کی پارٹی کااندرونی مسئلہ ہے، بلوچستان عوامی پارٹی کا پی ٹی آئی کے اندرونی مسئلے سیکوئی تعلق نہیں۔

ان کا کہناتھا کہ سینیٹ الیکشن میں پارٹی کی سطح پر روادارانہ فیصلوں کے مثبت نتائج سامنے آئیں گے، محمد عبدالقادر پہلے بی اے پی اور پی ٹی آئی کے مشترکہ امیدوارتھے، بعد میں پی ٹی آئی نے عبدالقادر سے اپنا ٹکٹ واپس لے لیا، محمد عبدالقادر سمیت اپنے تمام امیدواروں کو اسپورٹ کریں گے۔