اوستہ محمد: بلوچستان نیشنل پارٹی ہی حقیقی عوامی ترجمان بن چکی ہے ایک ورکر کو سینیٹر نامزد کرکے پارٹی نے اعتماد کیا ہے ، بلوچستان کی غریب مظلوم محکوم عوام کی داد رسی کرنا ہماری ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔ ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے سینٹ انتخابات کے لئے نامزد میدوار طاہرہ جتک نے اپنے بیان میں کیا ہے ۔
بیان میں کہا گیاہے کہ جھالاون کی سر زمین سے پہلی بار ایک خاتون کو سینیٹر نامزد کرنا بہت بڑے اعزاز کی بات ہے بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ نظریاتی کارکنوں کو آگے لانے کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ، سردار اختر جان مینگل کی مودبرانہ شخصیت اور انکی کوشش اور جھالاون کی بیٹی پر اعتماد ایک مثالی کام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ خضدار اور بلوچستان کے نا مساعد حالات میں تعلیم حاصل کی اور بیس سال تک اپنی تعلیمی خدمات پیش کرتے ہوئے۔
بحیثیت ٹیچر بچیوں کی تعلیم کے لئے کوشاں رہی ، 35سال سے بحیثیت قلم کار اپنے صوبے کی خدمت کر رہی ہوں خاص کر سنگلاخ پہاڑی علاقوں میں عورت کی تعلیم اور عورتوں کی نمائندگی کیلئے کام کرتی رہی ہوں، ان کے تمام تر خدمات جھالاون کی ترقی کے لئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ منتخب ہوکر عوام کی بلارنگ و نسل خدمت کرونگی اور اپنے علاقے کی ترقی کے لئے کام کرنے کا خذبہ ہے۔
خضدار سمیت پورے بلوچستان کی سینیٹر بن کر انکے حقوق کا تحفظ کرنا اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بی این پی مینگل عوام کے حقوق کی بات کرتی ہے اور بلا تفریق عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھا ہے ۔