|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2021

کوئٹہ: وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے چیرمین نصراللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گزشتہ پانچ دنوں میں بلوچستان کے مختلف علاقوں سے 9 لاپتہ افراد کی بازیابی خوش آئند اور قابل قدر عمل ہے کیونکہ اس سے غمزدہ گھرانوں کی خوشیاں لوٹ آتی ہے اور ہم امید ہے کہ حکومت و ملکی ادارے دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کو یقینی بنائینگے۔

اور لاپتہ افراد کے اہلخانہ کو زندگی بھر کی ذہنی کرب و اذیت سے نجات دلائی جائیگی۔بازیاب ہونے والوں میں چمن سے چھ سال قبل لاپتہ احمد ضیاء گورگوپ سے 16ماہ قبل لاپتہ عارف ولد ماسٹر ارشاد،4 ستمبر 2019کو پیدرک سے لاپتہ دوداولد راشد۔

دو سال قبل تربت سے لاپتہ فہد ولد ابراہیم ہوشاپ سنگ آباد سے 2 سال لاپتہ بلوچ طالب علم دولت ولد واحد بخش ایک سال سے لاپتہ اللہ بخش ولد اوتمان سکنہ خوشاب بدرنگ ایک سال سے لاپتہ لیاقت ولد محمد سکنہ گوشندر بلیدہ شاکر ولد ولی محمد سکنہ نظرآباد تربت اسد عبداللہ سکنہ ملک آباد تربت اور جمیل احمد ولد حبیب سکنہ نظر آباد تربت شامل ہے۔