|

وقتِ اشاعت :   February 28 – 2021

کو ئٹہ: امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاہے کہ حکمران واپوزیشن قوم کو مزید بے وقوف بنانے سے گریز کریں حکمران اور اپوزیشن نے قوم کو تباہ وبرباد کر کے رکھ دیا ہے آج انہی کی وجہ سے مہنگائی بے روزگاری اور بدعنوانی کا دوردورہ ہے عوام نے سب کو آزمالیا اب جماعت اسلامی کو آزمالیں تاکہ تباہی وبربادی سے نجات اوراسلامی حکومت کا قیام ممکن ہوسکیں ۔

ظلم کا دور ختم اور انشا اللہ اسلامی پاکستان خوشحال بلوچستان کا دور جلد شروع ہوگا ملک کا مستقبل اسلامی نظام ہے۔ آج بلوچستان کے مظلوم عوام پینے کے پانی کو ترس رہے ہیں ۔ہرطرف مایوسی ،احساس محرومی ،غربت وپریشانی کا دور دورہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ جماعت اسلامی ملک بلخصوص بلوچستان کے پسماندہ طبقات کی آواز ہے۔ جماعت اسلامی ہر مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔

73سال سے پاکستان کے عوام ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے منتظر ہیں مگر جاگیرداروں اور ڈکٹیٹروں نے ہمیشہ عوام کے ارمانوں کا خون کیا ہے عوام سے صرف وعدے کیے جارہے ہیں خوشنما دعوے کیے جارہے ہیں کبھی بھی کسی بھی وعدے پر عمل نہیں ہوتا ۔اگر حکمران عوام سے مخلص ہو توتبدیلی یقینی آئیگی بدقسمتی سے ملک وملت کے دولت سے چور لٹیرے کھیل رہے ہیں۔

یہ اسلام وپاکستان کے دشمن چاہتے ہیں کہ پاکستان معاشی طور پر تباہ اور چند لٹیرے حکمران خاندان مالامال ہو آئی ایم ایف بھاری قرضے پاکستان کو دے رہے ہیں جبکہ واپسی غریب عوام سے کیے جاتے ہیں ۔

موجودہ حکمرانوں نے مدینہ کی اسلامی ریاست کا نعرہ لگایا، لیکن ایک قدم بھی اس جانب نہیں بڑھایا۔ فوجی وسول حکمرانوں نے اسلام اسلامی نظام کا نعرہ ہمیشہ اپنی مفادات کے حصول کیلئے استعمال کیا آج پرانے اور نئے ناکام نااہل لٹیرے حکمران سب اکٹھے ہو گئے ہیں جس کا مظاہرہ سینیٹ الیکشن میں مک مکا کی صورت میں سب کے سامنے آرہاہے۔