|

وقتِ اشاعت :   March 1 – 2021

ڈیرہ مراد جمالی: نیشنل پارٹی کے مرکزی سینڑل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میراں بخش بلوچ عبدالستار بنگلزئی جاگن خان مغیری محمد شریف ابڑو نے کہاکہ وفاق اگر بلوچستان کی حقیقی ترقی کسانوں زمینداروں کی خوشحالی سے مخلص ہوتا تو کچھی کینال منصوبے پر 20سالوں سے گڈی گڈے کا کھیل کھیلنے کے بجائے۔

پی ایس ڈی پی میں شامل کرتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر کام کا آغاز کرتے کچھی کینال منصوبہ کے تعطل کا شکار سے بلوچستان کا زمیندار کسان معاشی بدحالی کا شکار ہونے کی وجہ سے جاگیر داروں کو اونے پونے قیمتی زمین فروخت کرنے پر مجبور ہیں بلوچستان کا جاگیرداری استحصالی قوتیں نہیں چاہتی کہ بلوچستان کا زمیندار کسان خوشحال ہو ان خیالات کا اظہار ڈیرہ مرادجمالی میں کچھی کینال کی بحالی کیلئے لگائے گئے۔

احتجاجی کیمپ میں عبدالحکیم انقلابی ودیگر منتظمین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہاکہ کچھی کینال کی تکمیل سے ضلع نصیر آباد کچھی جھل مگسی میں خوشحالی آئے گی لاکھوں ایکڑ بنجرز اراضی آباد ہوگی افسوس کہ بات چھ دن سے لگائے گئے احتجاجی کیمپ کا کسی وزرا اراکین اسمبلی نے دورہ نہ کرکے ثابت کردیا کہ وہ بلوچستان کے زمیندار کسان کی ترقی سے کوئی سروکار نہیں ہے۔

انہوں نے کہاکہ نوازشریف زرداری کو چور کہنے والوں نے بلوچستان کے میگا منصوبے کچھی کینال منصوبے کو بند کرکے بلوچستان کے کسان زمیندار کا معاشی قتل کیا ہے اور کہاکہ نیشنل پارٹی پی ڈی ایم سے مل کر کچھی کینال منصوبے کی بحالی کیلیے تحریک چلائیں گے اور کہاکہ وزیراعلی بلوچستان غیرضروری منصوبوں پر بلوچستان کے بجٹ کا ضیائع کرنے کے بجائے کچھی کینال منصوبے پر فل فور کام کا آغاز کیا جائے۔

انہوں نے کہاکہ کچھی کینال منصوبے پر کام شروع کرنے کیلئے لگایا کمیپ کسانوں زمینداروں کی ترجمانی ہے نیشنل پارٹی اس تحریک میں بھرپور حصہ لے گئے انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلوچستان میں کچھی کینال پٹ فیڈر کینال توسیعی منصوبے کی بحالی سمیت ایری گیشن میں ہونے والی کرپشن کے خلاف کسانوں سے ملکر آواز بلند کریں گے ۔