لورالائی: پی ایم ایل ن کے سینئر مرکزی نائب صد د سینٹ میں چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ اے این پی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اسد خان اچکزئی کی اغواء کاروں کے ہاتھوں شہادت پر اے این پی کے صوبائی صدر ایم پی اے سردار اصغر خان اچکزئی سے اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ اسد خان اچکزئی کی بے رحمانہ شہادت سے پورا ملک اور صوبہ سوگوار ہو گیا ہے۔
صوبے میں اغواء بد امنی اور دہشت گردی سے لوگوں میں عدم تحفظ پھیلتا جارہا ہے صوبائی حکومت عوام کے تحفظ اور امن کی فراہمی میں ناکام ثابت ہوئی اے این پی صوبائی حکومت کا اہم حصہ ہے لیکن اسکے باوجود انکے پارٹی کے ایک اہم ترین صوبائی ترجمان اور صوبائی صدر و پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی کے چچا زاد بھائی کو پانچ مہینے بعد انکی لاش کی برآمدگی قابل افسوس ہے۔
حکومت اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کرے کہ ہماری صوبے میں کوئی رٹ نہیں ہے انہوں نے کہا کہ شہید کے قتل میں ایک لیویز اہلکار ملوث ہونے سے عوام میں مزید خوف وہراس پھیل گیا ہے ہمارے محافظ ہی ہمارا قتل کریں تو ہمیں امن کی ضمانت کی کسی سے توقع کی جائے ملزمان کو عبرتناک سزا دی جائے انہوں نے کہا کہس ہر شہری کے جان و امال و آبرو کی عزت حکومت وقت کی سب سے بنیادی زمہ داری بنتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے انکے لاپتہ ہونے پر بھی پر امن احتجاج میں انکا ساتھ دیا اور میڈیا کے زریعے اس ظلم کے خلاف بھر پور اواز اٹھائی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی جام کمال خان گورنر امان اللہ خان یاسین زئی کمانڈر سدرن کمانڈ سے اپیل کرتا ہوں۔
کہ وہ اس اندوہناک اور لرزہ خیز واقعہ کی جوڈیشل انکوائری کا حکم دیکر اس واقعہ کا ہر پہلوسے مکمل تحقیات کر کے قوم اور پارٹی کو اصل حقائق سے اگاہ کریں انہوں نے غم زدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اللہ پاک سے دعا کی کہ وہ شہید کے درجات کو بلند کرے اور پسماندگان کو صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطاء فرمائے ۔