کوئٹہ: نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے کہا ہے کہ بلوچ کلچر ڈے ہماری ثقافت کا اہم جز ہے اسی دن کو بڑے جوش و خروش کیساتھ منائیں اور اپنا قومی فریضہ نبھاتے ہوئے آقاء اور غلامی کے نظام کیخلاف قومی جذبہ کو ابھارنے میں نمایاں عملی مظاہرہ کریں اور زندہ باشعور قوموں میں حب الوطنی اجاگر کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔
ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ آج بلوچ کلچر ڈے کو بڑے جوش و خروش کے ساتھ منانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی زبانیں اور قومی ثقافت اپنے تاریخی رسم و رواج بڑی اہمیت کی حامل ہوتی ہیں اور زندہ باشعور قوموں میں حب الوطنی اور قومی شعور اجاگر کرنے میں اہم کردار ہوتا ہے۔
اس کے باوجود ہم محکوم قومیں اپنی قومی حاکمیت ساحل و وسائل اور اختیارات سے جدید نوآبادیاتی مسلط کردہ عوام دشمن غیر جمہوری نظا م کی وجہ سے محروم ہیں پھر بھی ہمیں بلوچ‘ سندھی ‘ پشتون ‘ محکوم قوموں کو اپنے کلچرل ڈیز پر متحد ہو کر اس عظیم دن کو منائیں۔
انہوںنے کہاکہ بلوچ کلچر ڈے کے موقع پر نہ صرف نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے کارکنوں بلکہ تمام قوم پرست سیاسی جماعتوں کارکنوں ‘دانشور حضرات کسانوں مزدوروں ‘ ماہی گیروں ‘ دہی آبادیوں پہاڑوں کے دامن آباد سمیت بلوچستان کے علاوہ دنیا بھر میں جہاں بلوچ آباد ہیں اسی دن کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے بھرپور شرکت کرکے اپنا قومی فریضہ نبھاتے ہوئے آقاء و غلامی نظام کے خلاف قومی جذبے کو ابھارنے میں نمایاں عملی مظاہرہ نظرآیا۔