کوئٹہ: پی پی ایچ آئی بلوچستان کے چیف ایگزیکٹیوآفیسرعزیزاحمدجمالی نے کہاہے کہ خون کاعطیہ دیناانتہائی احسن اقدام ہے جس سے انسانی جانوں کوبچایاجاسکتاہے،بحیثیت مسلمان ضرورت مندوں کی حاجت روائی کرناہمارادینی واخلاقی فریضہ ہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے پیرکے روزپی پی ایچ آئی بلوچستان کے زیراہتمام ریجنل بلڈسینٹر(RBC)کوئٹہ کے تعاون سے منعقدہ خون عطیہ کرنے کے کیمپ کے موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا۔
جس میں پی پی ایچ آئی بلوچستان کے آفیسران سمیت 37ملازمین نے خون کاعطیہ دیا۔ CEO-PPHIنے بتایا کہ کروناوائرس کی حالیہ وباء کے دوران حفاظتی تدابیر کے پیش نظرلوگ اپنے گھروں میں محصورہوگئے جس کی وجہ سے تھلیسمیاکے مریضوں کیلئے خون کی ضروریات کو پوراکرنے میں مشکلات پیش آئے ، لیکن بلوچستان میں قربانی کاجذبہ موجودہے۔
اوروہ اپنے لوگوں کی مددکرنے کیلئے تیاررہتے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ پی پی ایچ آئی بلوچستان بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ رضاکارانہ طورپرامدادی کاموں میں بھی پیش پیش ہے اورآج کایہ کیمپ بھی اسی کاحصہ ہے، انہوں نے آفیسران وملازمین کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ عوامی فلاح وبہبودکے پیش نظرہم مستقبل میں بھی اپنی خدمات کوجاری رکھیں گے۔
اس موقع پرریجنل بلڈسینٹرکوئٹہ کے میڈیکل آفیسرڈاکٹرکامران الحق نے پی پی ایچ آئی بلوچستان کی انتظامیہ کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ یہ امرقابل تحسین ہے کہ دفترکے عملے نے مختصرمدت میں رضاکارانہ طورپرتھیلیسمیااورڈائیلائسزکے مریضوں کادکھ سمجھتے ہوئے خون کاعطیہ دیا۔
انہوں نے کہا کہ ایک شخص کے خون عطیہ کرنے سے WBC, RBCاورپلیٹ لیٹس کی کمی کو پوراکرنے سمیت تھیلیسمیااورکانگوسمیت دیگرایمرجنسی بشمول زچہ وبچہ کے مریضوں کوسہولیات میسرآئیںگی، انہوں نے امیدظاہرکی کہ بلوچستان کے عوام بھی اسی جذبے کیساتھ خون کے عطیات دیںگے تاکہ مریضوں کی طبی ضروریات کو پوراکیاجاسکے۔