کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنما حمزہ خان ناصر نے کہا ہے کہ گوادر سی پورٹ پاکستان اور خاص کر بلوچستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے گوادر کی تکمیل سے ملک میں روزگار کے وسیع مواقع میسر ہونگے۔
وفاقی حکومت اور پاک فوج گوادر پورٹ کی ترقی کیلئے ملکر کام کررہے ہیں گوادر پورٹ کے خلاف ملک دشمن عناصر سازشوں میں مصروف ہیں جنہیں ملکرناکام بنانا ہوگا۔پیر کو یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میںانہوں نے کہا کہ گوادر پورٹ تجارت کے لحاظ سے دنیا کی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے گوادر پورٹ کی تعمیر سے یہاں ترقی کی نئی راہیں کھلیں گی اور عوام کو روزگار کے وسیع مواقع میسرآئیں گے۔
اور دوسری طرف ملک کو ریونیو کی مد میں اربوں روپے کا فائدہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کی نظریں گوادر پورٹ پرلگی ہوئی ہیں اور وہ یہاں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں گوادر پورٹ پاکستان اور خاص کر بلوچستان کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت اور پاک فوج گوادر پورٹ کی جلد سے جلد تعمیر اور ترقی کیلئے ملکر کام کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان دشمن ممالک گوادرپورٹ کی ترقی نہیں چاہتے اس لئے وہ گوادرپورٹ کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں جنہیں ہمیں ملکر ناکام بنانا ہوگا۔