کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر و صوبائی وزیر تعلیم سردار یار محمد رند نے بی این پی کے سربراہ و رکن قومی اسمبلی سردار اختر جان مینگل سے ملاقات کی ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا دونوں جانب سے روابط کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا ۔
علاوہ ازیں چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل سے ملاقات سینٹ انتخابات سے متعلق حکومتی پیشکش کی گئی تاہم سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ سینٹ انتخابات کے حوالے سے ہم نے اپنا فارمولا دے دیا ہے اب بال حکومتی کوٹ میں ہے پیر کے روز چیئرمین سینٹ بی این پی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل کی رہائش پہنچے اس موقع پر ان کے ہمراہ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنماء بھی تھے۔
چیئرمین سینٹ نے سردار اختر جان مینگل کو حکومتی پیشکش سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب میں سینٹ انتخابات میں بلامقابلہ امیدوار منتخب ہونے چاہئیں جس پر سردار اختر جان مینگل نے کہا کہ ہم نے اپنا فارمولا دے دیا ہے اور حکومتی اتحاد کی باری ہے اگر حکومت نہیں مانتی تو پی ڈی ایم مقابلے کے لئے تیار ہے اپوزیشن کے سینٹ امیدواروں میں کوئی پیراشوٹر نہیں اگر ہے۔
تو حکومتی اتحاد کا حصہ ہے پیراشوٹر کے ہوتے ہوئے بھی لوگوں کی اڑان حکومتی اتحاد سے ہوگی اس موقع پربلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر جہانزیب جمالدینی‘ پارلیمانی لیڈر ملک نصیراحمدشاہوانی ‘سینٹ امیدوار ساجد ترین ایڈووکیٹ بھی موجود تھے ۔