|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2021

کوئٹہ: پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما شکور مری نے اپنے ایک بیان میں کہا یے کہ دو مارچ کو بلوچستان سیمت دنیا بھر میں بسنے والی بلوچ قوم نے اپنا ثقافتی دن مناکر اپنی سرزمین اور تہذیب سے محبت اور لگاو کا ثبوت دیا بلوچ قومی دن منانے والوں نے بلوچی دستار لباس اور کھانوں کو اہمیت دیکر بلوچستان کی مہمان نوازی کی تاریخی روایات کو اپنی مدد آپ کے تحت زندہ کیا۔

حکومت بلوچ ثقافت کو سرکاری طور پر منانے کا اہتمام کرکے تاکہ ثقافت کو فروغ ملنے کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو اپنی تاریخ سے آگاہی کا شوق پیدا ہو بلوچستان اپنی منفرد روایات اور کثیرالجہتی زبانوں اور اقوام کی سرزمین ہے بلوچ ثقافت منانے والے تمام اقوام اور ثقافتوں کی بھی اسی طرح ترقی چاہتے ہیں جسا انہوں نے اپنی ثقافت کو مناکر ثبوت دیا ہے ۔