|

وقتِ اشاعت :   March 2 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ کے زیر اہتمام تحصیل پنجپائی کے مختلف علاقوں کلی میاں خانزئی، کلی محمد خان سمالانی میں پارٹی کے رہنما مرحوم ڈاکٹر فرید جان سمالانی کی رہائش گاہ، کلی سردار نبی بخش سمالانی شہید ظفر سمالانی یونٹ، کلی سردار نبی بخش خان محمد سمالانی یونٹ، کلی شادینی، سیدال کچ ، کلی محمد خیل میں مختلف یونٹوں کے قیام کے موقع پر منعقدہ کارنر میٹنگز اور یونٹ باڈیز کے اجلاس منعقد ہوئے جن کی صدارت ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی۔

مہمان خاص مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، اعزازی مہمان بی این پی بحرین کے صدر حاجی عبدالرحیم سمالانی تھے۔خطاب کرتے ہوئے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری، ضلعی سینئر نائب صدر ملک محی الدین لہڑی، ضلعی لیبر سیکرٹری ڈاکٹر علی احمد قمبرانی، بی این پی بحرین کے صدر حاجی عبدالرحیم سمالانی، سب تحصیل پنجپائی کے سابق صدر میر غلام مصطفی سمالانی، ظفر نیچاری، پرنس رزاق بلوچ، سردارزادہ فیصل سمالانی، بابو غلام نبی سمالانی۔

ماما حاجی احمد سمالانی، ماما در محمد سمالانی، سید صابر شاہ، ملک عبدالودود مشوانی، ڈاکٹر امان اللہ سمالانی، حاجی نذیر احمد بلوچ، صدام مشوانی، و دیگر نے خطاب کیا۔ مقررین نے کہا کہ بلوچستان نیشنل پارٹی وہ واحد سیاسی قوم پرست جماعت ہے جس نے صوبے کے قومی مفادات کے تحفظ اور حقوقِ کیلئے سیاسی جمہوری انداز میں پارلیمان سمیت ہر دستیاب پلیٹ فارم پر آواز اٹھائی پارٹی نے رنگ و نسل زبان مذہب فرقہ سے بالا تر ہو کر یہاں آباد اقوام کی ترجمانی کی انہوں نے کہا کہ یہاں کے لوگوں کی وسائل پر حق حاکمیت۔

بنیادی مفادات کے تحفظ کیلئے آواز بلند کی ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی، جمہور کی بحالی، صوبے کے وسائل پر بلوچستان کا واک و اختیار سے متعلق جدوجہد تسلسل کے ساتھ جاری ہے، اس سے قبل یہاں کے ماضی کی سیاسی جماعتوں نے ہمیشہ ذاتی گروہی مفادات کو ترجیح دی ہے لیکن پہلی مرتبہ بی این پی نے اقتدار کی بجائے عوامی مسائل کے حل، بلوچستان کے جملہ مسائل کو ترجیح دی ہم اقتدار کی بجائے اقدار کے فروغ کے حامی ہیں۔

بی این پی کا جدوجہد کے حوالے سے ایک تاریخی اور طویل فہرست ہے نیپ کے تسلسل کو برقرار رکھتے ہوئے بلوچستان میں آباد تمام اقوام کو آپس میں شیر و شکر کرکے صوبے کے قومی مفادات، جمہوری حقوق کیلئے ایک پلیٹ فارم پر متحد کیا انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تقسیم در تقسیم سے یہاں کے مسائل میں اضافہ ہوا پسماندگی اور غربت بڑھ گئی آپریشنز کئے گئے سیاسی کارکنوں کی ٹارگٹ کلنگ اور انہیں لاپتہ کیا گیا۔

بلوچستان میں تعلیم، صحت، تعمیراتی شعبہ جات تباہ ہو گئے وسائل پر توسیع پسندانہ عزائم کو تقویت دی گئی جس کے نتیجے میں بلوچستان کے لوگ انتہائی مشکل حالات میں گزر بسر کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ بی این پی کا سیاست ، فلسفہ امن، انسانیت اتحاد اور یکجہتی کا ہے بلوچستان کو ان مسائل سے نکالنے کیلئے اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور وسائل پر دسترس حاصل کرنے سے مشکلات کم ہوں گے۔

بی این پی عظیم بزرگ قوم پرست سیاسی رہنما سردار عطا اللہ خان مینگل کے فکر اور فلسفے پر گامزن ہے جو اس نے بہت پہلے اپنایا تھا آج سردار عطا اللہ خان مینگل کا وہ موقف سچ ثابت ہو رہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی کے فیصلوں میں جب تک ہمیں شامل نہیں کیا جائے گا بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن نہیں ہو سکے گا بلوچستان کی ایک تاریخ ہے پہلے بھی صوبے کو دانستہ طور پر نظر انداز کیا گیا۔

اس تسلسل کو تھوڑنے کیلئے اسٹیبلشمنٹ اور مقتدرہ کو اپنی سوچ تبدیل کرنا ہوگی انہوں نے کہا کہ بی این پی کو یہ کریڈٹ جاتا ہے کہ کارکن ہمیشہ حکمرانوں اور آمریت کے عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوئے ہیں پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ سے لیکر پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر میر نور الدین خان مینگل سمیت درجنوں ساتھیوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

بہت سے کارکنوں کو لاپتہ کیا گیا مختلف اذیتیں دی گئی تاکہ انہی قومی تحریک کے جدوجہد سے دستبردار کرائیں لیکن بی این پی کے کارکنوں نے ہمیشہ اصولی موقف پر کار بند رہ کر صوبے کے حقوق کیلئے جدوجہد جاری رکھا اور مستقل مزاجی اور ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا عوام کے اعتماد کو کسی صورت ٹیس نہیں پہنچائیں گے عوام کے ساتھ ہمارا رشتہ ووٹ کی حد تک نہیں بلکہ نظریاتی سیاسی قومی ہے۔

مذکورہ یونٹوں کے عہدیداران کے انتخاب کیلئے تین رکنی الیکشن کمیٹی چیئرمین ڈاکٹر علی احمد قمبرانی کی سربراہی میں تشکیل دیا گیا ممبران میں ظفر نیچاری، پرنس عبدالرزاق بلوچ تھے جو مذکورہ یونٹوں کے الیکشن کروائیں۔ کلی میاں خانزئی یونٹ کیلئے سیکرٹری نوید احمد،ڈپٹی یونٹ سیکرٹری اسد اللہ، ضلعی کونسلر ملک عبدالودود مشوانی، کلی محمد خان پنجپائی ڈاکٹر فرید سمالانی یونٹ کیلئے سیکرٹری نصیب اللہ، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری امیر حمزہ، ضلعی کونسلر میر غلام مصطفی سمالانی، شہید ظفر سمالانی۔

سردار نبی بخش سمالانی یونٹ کیلئے سیکرٹری ارشاد احمد، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری نیک نظر، ضلعی کونسلر فہیم بلوچ، سردار نبی بخش خان محمد سمالانی یونٹ کیلئے سیکرٹری زوہیب گل، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری لعل گل ضلعی کونسلر شاہ فہد، کلی شادینی کیلئے یونٹ سیکرٹری محمد نعیم، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری دوست محمد، ضلعی کونسلر عیسی خان ، کلی سیدال کچ پنجپائی یونٹ کیلئے سیکرٹری محمد حسن، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری غلام رسول۔

ضلعی کونسلر علی محمد، کلی محمد خیل کیلئے یونٹ سیکرٹری محمد حسین مشوانی، ڈپٹی یونٹ سیکرٹری اعجاز احمد سرپراہ، کونسلران کیلئے صدام حسین مشوانی اور خلیل احمد بلوچ منتخب ہوئے۔ انہوں نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ وہ پارٹی کے پیغام کو گھر گھر پہنچانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔