|

وقتِ اشاعت :   March 4 – 2021

کوئٹہ: صوبائی وزیر خزانہ طہو ر احمد بلیدی نے کہا ہے کہ تاریخ سبی میلہ بلوچستان کی ثقافت ،معیشت ، تجارت اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں کی کوخوشحا لی ملیں ہمیشہ سے کلیدی کردار ادا کرتا آرہاہے ۔

موجودہ صوبائی حکومت عوامی فلاح وبہبود اور ترقی و خو شحالی کے منصوبوں پر عمل پیرا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے تاریخی و روایتی سبی میلہ کے کامیاب آغاز سے متعلق کیا ۔صوبائی وزیر نے کہا کہ اس تاریخی میلے میں صوبے کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے بھی لوگ شرکت کرتے ہیں جس سے مقامی کا شتکاروں مالد ارں ،فنکا روں اور صنعت کاروں کے کا روبار کوترقی ملتی ہے۔

اوران کے معاشی حالات بہتر ہوتے ہیں۔ میر ظہو ر احمد بلیدی نے کہاہے کہ یہ میلہ صحت مند تفریح کے ذرائع فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں میں جذبہ حب الو طنی ،اتحاد و یگا نگت کوبھی فروغ دیتا ہے۔

صوبائی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس طر حکی کاروباری ومعاشی سرگرمیاں آئندہ بھی صوبے کے دیگر علا قوں میں تسلسل کے ساتھ منعقد کیے جائیں گے ۔ تاکہ کاروباری طبقے کو صوبے میں محفوظ سرمایہ کاری کیلئے ساز گار ماحول میسر ہو ۔