نوشکی: ایس پی سید جاوید غرشین سے آل پارٹیز کا نمائندہ وفد نے ملاقات کی وفد میں میر خورشید احمد جمالدینی حافظ مطیع الرحمن مینگل مفتی فدا الرحمن رخشانی ایم ابراہیم بلوچ عبدالباسط و دیگر شامل تھے وفد نے ایس پی کو عوام میں عدم تحفظ کے احساس منشیات بدامنی ڈکیتی کے واردوتوں اور ٹارگٹڈ ڈکیتی کی کاروائیوں میں ملوث ملزمان کی تاحال عدم گرفتاری سے عوام میں پائی جانیوالی تشویش سے آگاہ کیا۔
وفد نے بتایا ڈاکوؤں نے اپنی کاروئیوں سے کچھ مقامات کو نوگوایریاز میں بل دیا ہے غیر مقامی افراد کی ڈیٹا رکھنے کے بارے بتایا پولیس کے ایس پی جاوید غرشین نے آل پارٹیز کے نماوں کو بتایا کہ نوشکی گزشتہ دس روز میں بڑے واقعات رونما ہوئے پولیس نے جیوفینسگ اور سائنٹیفک انداز میں تفشیش کے بعد تمام ملزمان کے بارے میں تفصیلات حاصل کر لیا ہے ۔
ملزمان بہت جلد گرفتار ہوکر قانون کے کٹہرے میں ہونگے اصل گینگ تک پہنچ چکے ہیں ہم عوام کی جان و مال کی حفاظت سے غافل نہیں خود کو عوام کا خادم سمجھتے ہیں پولیس ایک ڈسپلنڈ ادارہ ہے جو اہلکار کوتائی کریگا اس کے خلاف کاروئی ہوگی میں خود پولیس کی جرئم پیشہ افراد کے خلاف تمام اقدامت کی نگرانی کرتا ہوں عوام کی تحفظ کیلئے تمام ادارے ایک پیج پر ہیں۔
پولیس لیویز اور ایف سی کا مشترگہ پیٹرولنگ شروع کیا گیا ہے جمال آباد ایریا میں پولیس چوکی قائم کیا جائیگا منشیات فروشی پر کافی حد تک قابو پایا گیا ہے مزید کاروئی کی جارہی ہے منشیات اور بدامبی میں ملوث عناصر سے کوئی رعایت نہیں کی جائیگی عوام اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر نوشکی کو امن کا گہوارہ بنائیں گے۔