وزیراعظم عمران خان کو اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ وزیر اعلی جام کمال خان
وزیراعظم عمران خان نے درست فیصلہ لیکر آج تاریخ رقم کر دی ہے۔وزیراعظم پر اعتماد کی قرارداد کی بھاری اکثریت سے منظوری سے نئی تاریخ رقم ہوگئی ہے۔ وزیراعظم پر 178 ارکان کا اعتماد کا اظہار خوش آئند ہے ۔پاکستان کے لیے آج تاریخ ساز دن ہے۔
بلوچستان عوامی پارٹی وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ تھی، ہے اور رہے گی۔ اتحادی جماعتیں وزیر اعظم کے ساتھ کھڑی ہیں۔ تمام اتحادیوں سے اچھے کی امید تھی۔