|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2021

سوراب: سوراب میں یوٹیلیٹی اسٹورز غیر فعال ، متعلقہ حکام کی عدم دلچسپی کے باعث ضروری اشیائتک ناپید ہیں عملہ صرف حاضری لگانے تک محدود، عوامی حلقوں کا رمضان المبارک سے قبل سوراب شہر میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز کو فعال کرکے ان پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی یقینی اور عملہ کو مقررہ نظام الاوقات کے مطابق ڈیوٹی کے پابند بنانے کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق سوراب میں موجود یوٹیلٹی اسٹورز عرصے سے غیر فعال ہیں ۔

جہاں بنیادی اشیائے ضروریہ ناپید جبکہ عملہ کی موجودگی صرف حاضری لگانے تک محدود ہے، واضح رہے کہ سوراب قائم اسٹورز سے متعلق یوٹیلیٹی حکام کی دلچسپی نہ ہونے کے برابر ہے جہاں نہ اشیاء￿ ضروریہ کی فراہمی پر توجہ دی جارہی ہے اور نہ ہی عملہ کی حاضری کی موثر نگرانی کا نظام ہے، تعینات عملہ اپنی مرضی سے ہفتے میں ایک دو بار آکر صرف حاضری لگا کر پھر غائب ہوجاتے ہیں ۔

جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز سیبروقت خریداری کے لیئے اشیاء ضروریہ دستیاب نہیں جس کے نتیجے میں سوراب کے شہری عام گراں فروشوں کے رحم و کرم پر ہیں اب جبکہ رمضان المبارک کی آمد قریب ہے۔

لیکن سوراب میں یوٹیلیٹی اسٹورز بدستور غیر فعال اور عوام ان سے استفادہ سے محروم ہیں، عوامی حلقوں نے متعلقہ حکومتی ڈپٹی کمشنر سوراب سے اپیل کی ہے کہ شہر میں قائم یوٹیلٹی اسٹورز کو فعال کرکے ان پر اشیاء ضروریہ کی فراہمی اور عملہ کو نظام الاوقات کے پابندی یقینی بنایا جائے تاکہ یہاں کی عوام کو بھی ریلیف حاصل ہو ۔