|

وقتِ اشاعت :   March 6 – 2021

نوشکی: گیس کنکشن کی تنصیب میں تاخیر ،ہزاروں درخواستیں جمع لوگ گیس کی سہولت سے محروم ،ضلع نوشکی کے شہر میں ایل پی جی پلانٹ کی تنصیب 10 سال قبل عمل میں لائی گئی ،سٹی ون اور ٹو کے چند سو لوگوں نے گھریلو کنکشن حاصل کیئے لیکن باقی ہزاروں گھرانوں کے کنکشن رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق سٹی کے گردونواح کلی میر شریف خان بادینی سردار بادینی کلی جمالدینی بدلکاریز کلی مینگل قادر آباد کے مین لائن کو پلانٹ سے کنکٹ کیا گیا۔

ہزاروں گھرانوں کے کنکشن کی درخواستیں ایک عرصے سے متعلقہ نمائندوں کے پاس جمع ہیں گیس کی سہولت سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے لوگ شدت سے منتظر ہیں لیکن کئی اضلاع کیلئے صرف ایک کنکشن فٹر پلانٹ ہے جو گیس کنکشن کی فٹنگ کا کام کرتی ہے یہ ای این سی ڈی ویکل سال بعد بھی نوشکی نہیں پہنچ پاتا جس سے لوگوں میں پریشانی اور مایوسی پائی جاتی ہے موجودہ دور میں گیس ہر گھر کی ضرورت ہے۔

نوشکی میں جنگلات ختم ہو گئے فی من سوختنی لکڑی 700پہنچ چکی ہے ایک من دو وقت کی روٹی سالن میں استعمال ہوتی ہے گیس سلنڈر کی قیمتوں میں بھی روزبروز اضافہ ہوتا جارہا ہے۔

غریب ملازمت اور مزدور پیشہ افراد کیلئے ان اخراجات کو برداشت کرنا کسی ازیت سے کم نہیں حکومت کو چاہیئے کہ نوشکی کے گیس کی ادھورے منصوبے کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے گھریوں صارفین کو کنکشن اور جس ایریا میں پائپ بچھانے کا کام باقی رہتا ہے بلا تاخیر مکمل کرکے عوام میں پائی جانی والی بے چینی دور کی جائے علاقے کے عوامی نمائندوں کو بھی اس بارے میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔