ڈیرہ مراد جمالی: بلوچستان نیشنل پارٹی نصیرآباد کے ضلعی صدرڈاکٹر شاہنواز مینگل نے کہا ہے کہ نصیرآباد کی غلہ اناج منڈی جوکہ بلوچستان کی سب سے بڑی غلہ منڈی ہے کروڑوں روپے کا ذرعی اجناس کا یہا ںپر کاروبارہوتاہے جو ملکی معیشت میں اہم کردار اداکررہا ہے غلہ اناج منڈی میں کاروباری طبقے کو جن جن مشکلات کا سامنا ہے۔
اس کا ہمیں افسوس ہے تاہم غلہ اناج منڈی کے نومنتخب صدر دیدارعلی مغیری کی قیادت میں جو کابینہ تشکیل پائی ہے وہ غلہ اناج منڈی کے مسائل حل کرنے کیلئے اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے غلہ اناج منڈی کے مسائل کے حل کیلئے ہم ہرمحاذ پر ان کا بھرپورساتھ دیتے رہیں گے ان خیالات کا اظہارانہوںنے غلہ اناج منڈی ایسوسی ایشن نصیرآباد کے نومنتخب صدر دیدار علی مغیری کو مبارکبادینے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
ان کے ہمراہ صالح محمد مینگل،عید محمد مینگل،نصیب اللہ مینگل،علی بخش منگریوسمیت دیگر بھی موجودتھے غلہ اناج منڈی کے نومنتخب صدرنے ان کے اعزاز میں استقبالیہ بھی دیا صدر دیدارعلی مغیری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میں تمام تاجر برداری کا شکریہ اداکرتاہوں جنہوںنے مجھ پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے بلامقابلہ کامیاب کیا میری یہی کوشش ہوگی ۔
کہ تمام ساتھیوں کو ساتھ لیکرچلوں اور غلہ اناج منڈی کے جومسائل ہیں ان کے حل کیلئے بھی سیاسی جماعتیں ہمارا ساتھ دیں اس وقت غلہ اناج منڈی پینے کے صاف پانی ،روڈ اسٹریٹ لائٹس، سمیت دیگر سہولیات سے محروم ہیں ہماری یہی کوشش ہوگی کہ مارکیٹ انتظامیہ سے ملکریہ تمام مسائل حل کروائیں ۔