دالبندین ( نامہ نگار ) غیر قانونی طورپر سفر کرنے والے پاکستانیوں پر ایرانی فورسز کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک زخمی تفصیلات کے مطابق پاک ایران سرحدی علاقے تفتان کے قریب ایرانی فورسز کی فائرنگ سے غیر قانونی طورپر ایران جانے کے خواہش مند پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوا تاہم ہلاک اور زخمی شخص کی شناخت نہ ہوسکی ۔۔