|

وقتِ اشاعت :   March 10 – 2021

کوئٹہ: سپریم کورٹ بار ایسو سی ایشن کے سابق صدر و سینیٹر(ر) امان اللہ کنر انی نے کہا ہے کہ جمعیت علماء اسلام نے سینٹ انتخابات میں روایات کے برعکس عثمان کا کڑ کی حمایت نہیں کی ہمیں نواب اکبر بگٹی سے قول وفعل کا عملی مظاہرہ سیکھنا چاہیے ۔

یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہاکہ بلو چستان میں سینٹ کے انتخاب میں قول و فعل کا عملی مظاہرہ صرف نواب اکبر بگٹی شہید نے کیا جنہوں نے 1997 میں پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی سے ادھا رمیں لینے کے بدلے تین ووٹ واپس کئے۔

بعد ازاں وہ اسمبلی ٹوٹ گئی تو عملاً وہ عہد بے ثمر ہوگیاتاہم2003سینٹ کے انتخاب میں بلا تقاضااپناعہدوفا کیامگر جمعیت علماء اسلا م نے حالیہ سینٹ انتخا بات میں عثما ن کا کڑ کے سا تھ کیا کیا؟۔