کوئٹہ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و نومنتخب سینیٹر عبدالقادر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے ایم پی ایز آزاد نہیں ہے کہ انہیں خریدا جاسکے پیسے دیکر سینیٹر بننے کے الزام میں کوئی صداقت نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔
سینیٹر عبدالقادر نے کہاکہ وہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد باضابطہ طو رپر تحریک انصاف میں شامل ہوئے بلوچستان کے اراکین اسمبلی کو کوئی خرید نہیں سکتا کیونکہ تمام اراکین کا تعلق مختلف سیاسی جماعتوں سے ہیں پیسے دیکر سینیٹر منتخب ہونے کے الزام میں صداقت نہیں ہے بعض عناصر اپنی سیاسی ساکھ بچانے کے لئے الزامات لگارہے ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف اور بلوچستان عوامی پارٹی مرکزاور بلوچستان میں مخلوط حکومت میں ہیں دونوں جماعتوں کے ساتھ ملکر بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اقدامات اٹھائے گے۔
انہوں نے کہاکہ بلوچستان ہم سب کا ہے اور صوبے کے احساس محرومی کے خاتمے کے لئے ایوان بالا میں مسائل کے حل کے لئے اپنا کردار ادا کریں گے انہوں نے کہا کہ 7ایم پی اے مختلف گروپس میں تھے، تحریک انصاف میں تقسیم کی وجہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار ظہور آغا کو دستبردار کرانا پڑا۔