تربت: انسپکٹرجنرل فرنٹئیرکور (آئی جی ایف سی)بلوچستان ساوتھ ریجن میجرجنرل ایمن بلال صفدر (ہلال امتیاز ملٹری)نے یونیورسٹی آف تربت کا دورہ کیا۔یونیورسٹی آف تربت کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابرنے اپنی ٹیم کے ہمراہ یونیورسٹی آمد پر ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔
اس موقع پر آئی جی ایف سی بلوچستان ساوتھ ریجن میجرجنرل ایمن بلال صفدرنے و ائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابرسے ان کے چیمبرمیں ملاقات کرنے کے علاوہ ویڈیوکانفرنس روم میں اساتذہ کرام اور ملٹی پرپزہال میں طلبہ و طالبات سے انٹرایکٹیو سیشن کا انعقاد کیا۔اس موقع پربریگیڈئیرعبداللہ سعید،تربت یونیورسٹی کے رجسٹرارغلام فاروق،ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز پروفیسرڈاکٹرعبدالصبور۔
ڈین فیکلٹی آف لیگل ایجوکیشن پروفیسرڈاکٹرگل حسن، ڈین فیکلٹی آف سائنس اینڈ انجینئرنگ ڈاکٹرنعیم اللہ،کنٹرولرامتحانات تنویراحمد،ڈائریکٹرفنانس شاہ بیک سید، ڈائریکٹرگوادرکیمپس اعجاز احمد اور ڈپٹی رجسٹرارگنگزاربلوچ کے علاوہ مختلف تعلیمی شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ کرام اور طلبہ و طالبات کی کثیرتعدادموجودتھی۔ انٹرایکٹیوسیشن سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی ایف سی نے ملک و قوموں کی تعمیر وترقی میںاساتذہ اور طالب علموں کے کردار پر روشنی ڈالی۔
ان کا کہناتھا کہ کسی قوم کی ترقی اورخوشحالی میں تعلیمی ادارے اور جامعات انتہائی اہم کردار اداکرتے ہیں۔انہوں نے طلبہ وطالبات پر زوردیاکہ وہ اپنی تمام تر توجہ حصول تعلیم پر مرکوزرکھیں کیونکہ وہ پاکستان کے مستقبل ہیں۔گزشتہ آٹھ سالوں کے دوران تربت یونیورسٹی کی غیرمعمولی اور مثالی ترقی پر انہوں نے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹرعبدالرزاق صابرکی قائدانہ صلاحیتوں اور انکی قابل اور محنتی ٹیم کی کاوششوں کو سراہا۔
انٹرایکٹیوسیشنز کے دوران میجرجنرل ایمن بلال صفدرنے اساتذہ اور طلبہ وطالبات کی جانب سے مختلف موضوعات پر پوچھے گئے سوالات کے جواب بھی دئیے۔وائس چانسلر نے تربت یونیورسٹی کا دورہ کرنے اور یونیورسٹی کی مزیدترقی میں گہری دلچسپی دکھانے پر آئی جی ایف سی کا شکریہ اداکیا۔
وائس چانسلرنے مختصرعرصے میں تربت یونیورسٹی کی ترقی اور کامیابیوںکے بارے میں آئی جی ایف سی کو آگاہ کیا۔اس موقع پروائس چانسلر اور آئی جی ایف سی نے ایک دوسرے کو اپنے اداروں کی یادگاری شیلڈ پیش کیئے۔آئی جی ایف سی نے یونیورسٹی کے سبزہ زار میں ایک پودہ بھی لگایا۔