واشک: ائی جی ایف سی بلوچستان ساؤتھ میجر جنرل ایمن بلال صفدرنے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا بلوچستان ساؤتھ میں تعلیمی اداروں کا قیام پسماندہ اضلاع کے بچوں اور بچیوں کو اعلی تعلیم یافتہ کر کے مستقبل سنوارنے کا سہنری موقع دلانا ہے۔
واشک سمیت ساوتھ بلوچستان میں امن امان کا سہرا سیکورٹی فورسز و شہری کمیونٹی کی بہتر ریلیشن شپ ہے ان خیالات کا اظہار ایک روزہ دورہ واشک کے موقع پر ایف سی کیمپ واشک میں منعقدہ قبائلی عمائدین و معتبرین و مختلف لحمہ فکر کے جرگہ سے خطاب کرتے ہوئے کی جرگہ میں کمانڈنٹ خاران رائفل کرنل قمر ونگ کمانڈر واشک عماد رحیم ڈپٹی کمشنر واشک شفقت انور شاہوانی و دیگر بھی موجود تھے۔
آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان میجر جنرل ایمن بلال صفدر نے کہا کہ پورے بلوچستان کی ترقی اور عوام کے بنیادی مسائل کا حل ہمارے لیئے باعث مسرت ہے ہم سب ملکر پسماندگی کے خاتمے کے لیے موثر اور اجتماعی اقدام اٹھا سکتے ہیں انھوں نے کہا کہ بیروزگاری کے خاتمے کے لیے ایف سی بلوچستان نے نوجوانوں کو بھرتی کا سنہری موقع فراہم کیا ہے تاکہ آپ کے نوجوان ملک وقوم کی خدمت سے سرشار بیروزگاری سے چھٹکارہ پا سکیں۔
انھوں نے کہا امن ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہوتی ہے جس پر لوکل انتظامیہ کے ساتھ ملکر کاربند ہیں واشک میں امن امان کی بحالی و برقرار ہونا ایف سی اور عوامی عمائدین کا ایک بہتر ریلیشن شپ ہے جسکو برقرار رکھنا ہر شہری کی ذمہ داری ہے امن ہی سے خوشحالی ہو گی آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان نے کہا کہ ملک دشمن عناصر کھبی ہمارے خیرخواہ نہیں ہونگے انکو اپنے صفوں میں قطعی گھسنے نہیں دینا ہے۔
ملک دشمن عناصر ہمارے قوم کو نقصان دیکر غیروں کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں آئی جی ایف سی ساوتھ بلوچستان نے کہا کہ واشک کو سی پیک روڑ سے لنک کرینگے اور واشک کے طلباء کو اعلی تعلیمی اداروں میں سکالرشپ دی جائیگی۔