کوئٹہ: جمعیت علمااسلام کے مرکزی رہنما و معاون ترجمان پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ سابق سنیٹر حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ ملک کی زور آور قوتیں جمہوری نظام کے استحکام کی راہ میں رکاوٹ ہے لوٹے لٹیروں کے جمگھٹے کو کھبی ایک کھبی دوسرے جماعت میں دھکیل کر حکومت تشکیل دی جانے والی روایات جمہوری نظام کیلئے زہر قاتل ہیں ایسی حکومت عوامی نہیں بلکہ غاصب اور قابض حکومت سمجھی جاتی ہے۔
پی ٹی ایم کا مطالبہ ہے کہ ملکی سیاست میں بالادست قوتوں کو یہ روایت اب ترک کرنی چاہیے ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز مدرسہ مظاہرالعلوم شیرانی بازار میں منعقدہ عظیم الشان دستارفضیلت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ کانفرنس سے جمعیت علمااسلام ضلع شیرانی کے ضلعی امیرمولانا جلندر شیرانی، ضلع ژوب کے ضلعی امیر مولوی محمد سرور، جمعیت علمااسلام کے رہنما حاجی محمد حسن شیرانی، مولانااللہ داد کاکڑ اور دیگر علماکرام نے بھی خطاب کیا ۔
انہوں نے کہا کہ دنیا کا امن و سکون کمزور نے نہیں طاقتور قوتوں نے تہہ و بالا کیا ہے عالمی سطح پر باطل اور غنڈہ قوتوں کا سرغنہ امریکا ہے دہشتگردی کے خاتمے کے نام پر لڑنے والی جنگ میں لاکھوں بے گناہ انسانوں کا خونخوار قاتل امریکہ امن کا ٹھیکیدار بنا ہوا ،انہوں نے کہا کہ ختم نبوت قانون پر ڈاکہ ڈالنے والے عقیدہ ختم نبوت مدارس مساجد اور ناموس رسالت کے قاتل ہیں قادیانی نواز حکومت کی ہر مکروہ چال کو جانتے ہیں۔
ریاست مدینہ کے خوشنما نعرے میں ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کی پلاننگ کی جارہی ہیں آج ناموس رسالت شعائراسلام اور داڑھی پگڑی کی تحفظ کی جنگ جمیت علمااسلام تن تنہا لڑرہی ہیں دریں اثنا اس سے قبل حضرت مولانا حافظ حمداللہ کو ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں شیرانی بازار سے جلسہ گاہ لایا گیا جس میں جمعیت علمائے اسلام کے کارکنوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔