|

وقتِ اشاعت :   March 12 – 2021

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان کے جاری کردہ ایک بیان کے مطاق سنڈیمن پراونشل ہسپتال میں موجود ڈرماٹالوجی ڈیپارٹمنٹ جہاں پہ روزانہ کی بنیاد پر 250 سے زاہد آوٹ ڈور مریضوں کا معائنہ، تشخیص و علاج کیا جاتا ہے کی سنڈیمن پراونشل سے منتقلی کسی بھی صورت قبول نہیں کی جائیگی۔

ڈرماٹالوجی ڈیپارٹمنٹ سنڈیمن پراونشل ہسپتال میں جوکہ پاکستان میڈیکل کمیشن اور کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز سے رجسٹرڈ ہونے کے ساتھ 20 سے زاہد پوسٹ گریجویٹ ریزیڈینٹس ٹریننگ کررہے ہیں، سنڈیمن پراونشل ہسپتال سے منتقلی پوسٹ گریجویٹ ریزیڈینٹ ڈاکٹرز اور روزانہ کی بنیاد پر مستفید ہونے والے مریضوں کیلئے دانستہ طور پر مشکلات پیدا کرنے کے مترادف ہے۔

جسے مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں،صوبے کا سب سے بڑا ایک ٹرشری کیئر ہسپتال جو آج بھی گیسٹرو انٹرولوجی،اینڈوکرائینولوجی اور دیگر دیگر شعبوں سے محروم وہاں سے ایک فنگشنل ڈرماٹالوجی ڈیپارٹمنٹ کی منتقلی ناقص ہیلتھ پالیسی کی ایک اعلی مثال ہے۔

بیان میں وزیر اعلی بلوچستان اور صوبائی سیکریٹری صحت سے پرزور مطالبہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ صوبے کے ٹرشری کیئر ہسپتالوں کی حالت زار کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے انہیں مکمل طور پر سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ گیسٹرو انٹرولوجی اور اینڈوکرائینولوجی جیسے بنیادی شعبوں کے قیام کیلئے عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں تاکہ صوبے کی غریب عوام کو درپیش مشکلات کا ازالہ ممکن ہوسکیں۔