کوئٹہ: سماجی رہنماؤں اورسابق لوکل کونسلران نے کہا ہے کہ پائیدارترقی کے اہداف کے حصول کیلئے حکومت کے ساتھ سول سوسائٹی اورلوکل کونسل کاکرداراہمیت کاحامل ہے، ان قوانین پر عملدرآمد کرانے کیلئے مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے، سول سوسائٹی کے متحرک اراکین کو اعتمادمیں لیاجائے۔
تاکہ نچلی سطح سے اس کام کوآگے بڑھایاجاسکے۔ ان خیالات کااظہارغیرسرکاری تنظیم کے انور حسین، حمیدہ نور، سبینہ، صدرلوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن عابد لہڑی، میراسلم رند، عیسیٰ روشان، عبدالرحیم کرد، فدادشتی ، نگہت ناز، اْم کلثوم ودیگرنے یونائیٹڈسٹیزن فارلوکل گورنمنٹ اورلوکل گورنمنٹ ایسوسی ایشن آف بلوچستان کے زیراہتمام یو این ڈی پی کے تعاون سے کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ترقیاتی اہداف کے حصول کے لئے صوبائی الائنس تشکیل دی گئی جس میں لوکل کونسلران ودیگر کونمائندگی دی گئی تاکہ اس پر بہترطریقے سے عمل کیاجاسکے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ صوبے سے غربت ، بھوک وافلاس اورغذائی قلت کاخاتمہ، ماحولیات اورخوراک کاتحفظ، صنفی برابری کی بنیادپرلوگوں کو روزگار اوردیگرمواقع فراہم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ بہترمنصوبہ بندی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ یو این ڈی پی ان اہداف کے حصول کیلئے کوشاںہے، انہوں نے کہا کہ ترقیاتی اہداف میں سے ایک سے پانچ تک کاتعلق لوگوں کی بہتری ، چھ تاپندرہ کاتعلق Planet، سولہ میںامن وامان جبکہ سترہویں ہدف کاتعلق شراکت داری سے ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پائیداترقی کے اہداف کے حصول کیلئے ضروری ہے کہ تمام منصوبے، 2030کے ایجنڈہ کے مطابق وسائل کااستعمال، مانیٹرنگ اوررپورٹنگ کے عمل کو بہتربنانے، پبلک سیکٹرمیں فنڈنگ کامنظم طریقہ کاردیگرمعاملات کو SDGsکے تحت مرتب کریں ۔