|

وقتِ اشاعت :   March 14 – 2021

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ میں جاری یونٹ سازی کے سلسلے میں کیچی بیگ یونٹ کااجلاس طاہرایڈوکیٹ کی رہائش گاہ پرمنعقدہواجس میں تنظیم سازی سیاسی صورتحال عوامی مسائل پربحث سمیٹتے ہوئے۔

بی این پی کے مرکزی فنانس سیکرٹری ایم پی اے ملک نصیراحمدشاہوانی سی سی ممبرچئیرمین جاویدبلوچ ضلعی نائب صدرملک محی الدین لہڑی ملک مجیدکاکڑطاہرشاہوانی ایڈوکیٹ ڈاکٹرعلی احمدقمبرانی میراکرم بنگلزئی رضاجان شائی زئی پرنس رزاق بلوچ ودیگرنے کہا کہ بی این پی قومی وژن کیساتھ بلوچستان کی سیاسی قومی معاشی فکری ترجمانی کررہاہے۔

اکیسویں صدی میں بلوچستان کی دوررفتہ دیگرعلاقے توویسے بھی حکومتی توجہ سے محروم کوئٹہ سریاب کی حالات زاربھی پتھرکے زمانے میں نظر آرہاہے بی این پی شروع دن سے بلوچستان کی محکومی زبوحالی پسماندگی عدم مساوات معاشی استحصال سیاسی تسلط پسندی کیخلاف قربانی سے عبارت تحریک کاحصہ ہے ان حالات کامقابلہ مسلسل سخت حالات سے گزرکرکررہاہے یہاں دائمی جمہوریت ہے۔

بلکہ سول کرفیو جیسے صورتحال کے تحت بلوچستان کوچلایاجارہاہے اورسترسالوں سے بلوچستان کوحقوق میسرنہیں جس پرغیرسیاسی قوتوں کوغیرجمہوری طریقے سے بلوچستان کے اوپرمسلط کیاجاچکاہے جس سے بلوچستان کے بنیادی قومی حقوق سلب ہیں نمائندگان کوعوامی خدمات کیلئے حاصل محدود مواقع پربھی دسترس حاصل نہیں اسمبلی فلورپرچھ نکات سے لیکربلوچستان میں کوئی ایساایشونہیں ۔

جس پربی این پی کے پارلیمانی اراکین لب کشائی نہ کی ہوکیونکہ اسمبلی اجلاس کی شروع بھی ہمارے اراکین کی ترندتلخ بحث ہوکراختتمام بھی ان ہی پرہوتی ہے اسمبلی کومیدان جنگ بناکے رکھ دیاہے۔

لیکن سلیکٹڈ اورقومی سوچ وژن سے محروم قوتوں کوربڑ اسٹیمپ بناکرطاقتورقوتوں کے اشاروں پراستعمال کیاجارہاہے بی این پی عوام کے حقوق پرسمجھوتہ نہیں کریگااورنہ ہی عوامی حقوق کاسوداکیاہے بلکہ اسمبلی کے اندراورباہرپارلیمانی نمائندوں نے نا انصافیوں کیخلاف بھرپوراحتجاج کیاہے۔