چمن: گزشتہ کئی مہینوں سے لاپتہ چمن کے تین تاجر لیویز کی کامیاب کاروائی میں بازیاب کرا کر2 افراد کوگرفتار کر لیا گیا ہے کا رروائی کے بعد ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل کا کہنا تھا کہ شرپسندوں کو کسی بھی صورت میں معاف نہیں کیاجائے گا کامیاب کاروائی پر لیویز فورس ضلع قلعہ عبداللہ پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق چمن سے گزشتہ کئی مہینوں سے اغواء کئے گئے تین افراد حاجی شاہ ولی ،محمدنبی ،محمددائود کو اغواء کیاگیاتھا۔
جس کو گزشتہ رات کو لیویز فورس کی جانب سے کامیاب کاروائی کے بعد بازیاب کرایاگیا ڈپٹی کمشنر آفس میں ڈپٹی کمشنر قلعہ عبداللہ طارق جاوید مینگل نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کامیاب کاروائی پر لیویز فورس کی پوری ٹیم کو مبارکباد دیتے ہیں لیویز ٹیم کی سربراہی رسالدار جہانگیر خان کاکڑ، رسالدار سیف اللہ ،نائب رسالدار عبدالباری ،نائب رسالدار محمدرمضان ،نائب رسالدار محمدطیب کی سربراہی میں لیویز ٹیم نے گزشتہ رات گیارہ بجے کے قریب روانہ ہوکر متعلقہ جگہ جوکہ گلستان ہزارگنجی کے پہاڑی سلسلے میں تھا وہاں پر چھاپہ مارکر مغوین کو بازیاب کرایااور دو افراد کو بھی گرفتار کرلیا ۔
ڈپٹی کمشنر نے مزیدکہاکہ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہواجس کے بعد لیویز فورس نے ملزمان کو بے بس کرکے مغوین کو بازیاب کرایاانہوںنے مزیدکہاکہ ایک مزید کاروائی بھی آج ہوئی ہیں جس میں رسالدار گلاب نے کامیاب کاروائی کرکے مغوی کو بازیاب کیاہیں جوکہ گلستان میں ہوئی مغوی کا تعلق خیبر پختونخوا کے نوشہرہ شہر کے تعلق رکھتاہے جس پر آج قلعہ عبداللہ لیویزفورس نے کامیاب کاروائیاں کرکے دوکیس حل کئے۔
جس پر پورے ضلع قلعہ عبداللہ لیویز فورس کی ٹیم کو مبارکباد پیش دیتے ہیں پریس کانفرنس میں انہوںنے مزیدکہاکہ اغواء کے پوری بعد لیویز فورس نے معمولی کلو کو بھی نظرانداز نہیں کیا اور کوئٹہ میں بھی چھاپے مارے اور اس کے ساتھ ساتھ اس کیس کو کرائم برانچ کو بھی سونپا گیا مگر الحمد اللہ لیویز فورس کی خفیہ ٹیم نے بھرپور انداز میں کام کرتے ہوئے آج کیس کو حل کرکے تین تاجروں کوجو اغواء کئے گئے تھے ان کو کامیاب کاروائی کرکے بازیاب کردیاہے۔
اور ماشاء اللہ ان کو صحت مندانہ طریقے سے بازیاب کرایاگیا ہیں لیویز فورس نے اس سے پہلے بھی چمن کا مغوی تاجر پشین سے بازیاب کرایاجس کو تین دن میں بازیاب کراکے اپنے خاندان سے ملایاگیاتھا اس موقع پر مغوین کے خاندان کی جانب سے لیویز فورس کی ٹیم کو تین لاکھ روپے دینے کااعلان کیاڈپٹی کمشنر نے مزیدکہاکہ شرپسندوں کی سرکوبی کیلئے لیویز فورس کی کامیاب کاروائیاں جاری رہے گی اورلیویز فورس اپنی کارائیاں جاری رکھے گی ۔