|

وقتِ اشاعت :   March 18 – 2021

کوئٹہ: گورنربلوچستان امان اللہ یاسین زئی نے آج سول سنڈیمن ہسپتال کوئٹہ میں کرونا کی ویکسین لگوا لی. اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کروناوائرس کی روک تھام کیلئے مرحلہ وار ویکسین کی فراہمی اور مانٹرنگ میکنزم کو ڈسٹرکٹ کی سطح تک لےجانے کیلئے شعوری کاوشیں ہورہی ہیں۔

فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹروں، نرسوں اور دیگر متعلقہ افراد کی حفاظت پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنا اشدضروری ہے، کرونا ویکسینیشن سے گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ یہ آپ کی حفاظت صحت مندی کیلئے فراہم کی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ کروناوائرس کی حساسیت کو سنجیدگی سے لینے اور حفظان صحت کے اصولوں کو اپنانے سے ہی اس پر قابو پایا جاسکتا ہے اور اس سلسلے میں تمام حفاظتی تدابیر کی مکمل پاسداری کیلئے عوامی شعور و آگاہی کی مہم چلانے میں میڈیا پرسنز بھرپور کردار ادا کریں