|

وقتِ اشاعت :   March 19 – 2021

ڈیرہ غازی خان : حکومتِ پنجاب کی وعدہ خلافی کیخلاف بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل اکیس مارچ بروز اتوار تونسہ شریف میں احتجاجی مظاہرہ کرے گی
بلوچ طلبا کونسل ملتان کے مرکزی ترجمان نے میڈیا کو جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ
وسائل سے مالا مال ہونے کے باوجود ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے ٹرائبل ایریا کی پسماندگی ،ناخواندگی اور درماندگی ایک المیہ ہے
زندگی کی تمام بنیادی سہولیات سے محروم اس علاقے کے طلباء کیلئے پنجاب کے دیگر علاقوں کے طلباء سے مقابلہ گویا ممولے کی شہباز سے لڑائی ہے اسی کے مدِنظر بلوچ کونسل ملتان کے طلباء نےبلوچستان کی سیٹوں کی بحالی سمیت ٹرائبل ایریا ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے طلباء کیلئے سیٹیں مختص کرنے کے مطالبات  کےلیے چالیس دن تک زکریا یونیورسٹی ملتان کے گیٹ پر احتجاجی کیمپ لگا کرپرامن احتجاج کیا مگر حکومتِ پنجاب اور تعلیم کے کرتا دھرتاوں کے کانوں میں جوں تک نہ رینگی
بالآخر طلباء کو مجبورا ملتان سےلاہور لانگ مارچ کا مشکل ,انتہائی کٹھن قدم اٹھانا پڑا
مارچ کے دوران مختلف مشکلات و آزمائشوں کے باوجود طلباء بلند حوصلے و عزم  کیساتھ لاہور پہنچے اور وہاں احتجاجی دھرنا دیا اس دوران حکومت پنجاب کے نمائندوں نے طلباء کے مطالبات پر ان سےمذاکرات کیے جس کی وجہ سے بلوچستان کے طلبا کا مسئلہ حل ہوا جبکہ ٹرائبل ایریا راجن پور اورڈیرہ غازی خان کے طلبا کے کوٹے میں اضافہ اور اسکالرشپس کے مسئلے پر تین دن کے اندر مسئلہ حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی مگر فیصلہ حکومتی وعدہ خلافی کا شکار ہوا جس کی وجہ سے بلوچ اسٹوڈنٹس کونسل ملتان نے یہ فیصلہ کیا کہ تونسہ شریف میں مورخہ اکیس مارچ بروز اتوار اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کریں گے
ہم تونسہ شریف کی تمام طلبا تنظیموں،سیاسی جماعتوں ،سول سوسائٹی اور باشعور, علم دوست عوام سے اس احتجاج میں شرکت کی اپیل کرتے ہیں