ملتان: پاکستان سرائیکی پارٹی کی چیئرپرسن ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ کراچی کے تین روزہ دورے کے بعد واپس ملتان پہنچ گئیں۔ کراچی میں انہوں نے پارٹی کے صوبائی صدر سید شفقت بخاری ایڈووکیٹ کے بیٹے کی شادی میں شرکت کی جس میں کراچی کے قوم پرستوں نے اور وکلاء نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
بعدازاں پاکستان سرائیکی پارٹی کراچی شہر کے صدر قاری اللہ بخش طاہر کی طرف سے منعقدہ پاکستان سرائیکی پارٹی کراچی کے ورکروں اور عہدیداروں کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان سرائیکی پارٹی سرائیکی عوام کے حقوق کی پہلی رجسٹرڈ سیاسی جماعت ہے جسکے بانی بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ نے سیاسی نظریہ ضرورت کے تحت بنائی کیونکہ تاج محمد خاں لنگاہ نے جب سرائیکی قومی حقوق کی بات کی۔
اس وقت کے وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کے سامنے رکھی تو تاج محمد خاں لنگاہ کے پیپلزپارٹی کے ساتھ سیاسی اختلاف شروع ہو گئے اس پر بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ نے 1970 کی دہائی میں دوسرے سرائیکی عمائدین کے ساتھ مل کر ملتان میں پہلی سرائیکی ادبی کانفرنس بلائی جس میں سرائیکی وسیب سمیت سندھ کے سینئر سیاسی رہنماؤں نے شرکت کی۔ بعدازاں 1984 میں سرائیکی صوبہ محاذ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
جس میں سرائیکی وسیب کے دانشوروں ادیبوں اور لکھاریوں نے سرائیکی قوم کی بھرپور ترجمانی کی۔ 1989 میں پاکستان سرائیکی پارٹی کا قیام عمل میں لایا گیا انہوں نے نوجوانوں سے خطاب کے دوران کہا کہ بیرسٹر تاج محمد خاں لنگاہ نے 2013 تک سرائیکی قوم کی ترجمانی کرتے رہے انہوں نے کہا کہ ان تمام سیاسی پہلوؤں کو اسلئے بیان کرنا ضروری ہے کے آج کی نئی سرائیکی نسل کو اپنے سیاسی اکابرین کی جدوجہد کا بخوبی علم ہو۔
اس موقع پر پارٹی کے صوبائی صدر سید شفقت بخاری ایڈووکیٹ،قاری اللّٰہ بخش طاہر، ملک غلام یسین آرائیں، اسحاق خان بلوچ، عباس ڈاہا، اسماعیل بلوچ اور دیگر رہنماء بھی موجود تھے بعدازاں سرائیکی قومی اتحاد کے چیئرمین ریٹائرڈ کرنل عبدالجبار عباسی نے ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ سے تفصیلی ملاقات کی اور دونوں رہنماؤں نے سرائیکی وسیب کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔
اور سرائیکستان صوبہ کی تحریک کو تیز تر کرنے اور دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی۔دوسرے دن انہوں نے سرائیکی عوامی تریمت تحریک پاکستان کی صدر ادی کرن لاشاری سے ان کے شوہر کے انتقال پر تعزیت کی اور دعائے مغفرت کی۔ بعد میں سرائیکی عوامی تریمت تحریک پاکستان کی صدر ادی عابدہ بتول اور سرائیکی عوامی سنگت کے صدر مشتاق فریدی۔
سینئر سرائیکی قوم پرست سئیں نذیر لغاری نے ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر نخبہ تاج لنگاہ نے کہا کہ پاکستان سرائیکی پارٹی کراچی میں سرائیکی عوامی تریمت تحریک پاکستان کی جدوجہد اور صوبہ سرائیکستان کی تحریک میں ہراول دستہ کا کردار ادا کرنے پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انشاء اللہ ہم سرائیکی وسیب میں بھی مشترکہ جدوجہد کریں گے۔