|

وقتِ اشاعت :   March 22 – 2021

اوتھل: بیلہ کے مضافاتی علاقے میں ٹریکٹر الٹ جانے سے 2بہنوں سمیت 3بچیاں جاں بحق جبکہ2بچے زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام بیلہ شہر سے چند کلومیٹر دور مضافاتی علاقے گوٹھ صدرانی میں ٹریکٹر الٹ جانے کے نتیجے میں آٹھ سالہ فاطمہ کریم بنت کریم اللہ اور چھ سالہ عظمی کریم بنت کریم اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ سات سالہ مریم بنت ظفراللہ، آمنہ بنت نصیر اور رضوان ولد نصیر زخمی ہوگئے۔

زخمیوں سول ہسپتال بیلہ منتقل کیا گیا جہاں سے ابتدائی طبی امداد کے بعد کراچی منتقل کردیا گیا۔جہاں ایک اور بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردیں۔دریں اثناء کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر خونی حادثات کا سلسلہ جاری مزید دوقیمتی انسانی جانیں نگل گئیں،بھوانی کے قریب دو مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق جبکہ خواتین و بچوں سمیت 9افراد زخمی ہو گئے۔

نعشوں اور زخمیوں اور نعشوں کو فوری طور پر حب سول اسپتال پہنچا دیا گیا.ریسکیو زرائع کے مطابق پیر کے روز مینRCDشاہراہ پر حب کے قریب بھوانی کے مقام پر کوئٹہ سے کراچی آنے والی تیز رفتا ر مسافر بردار کوچ سڑک کنارے کھڑی ٹرک سے ٹکرانے کے نتیجے میں کوچ ڈرائیور 38سالہ عصمت اللہ ساکن کوئٹہ زخموں کا تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

جبکہ 9مسافر جن میں مرد،خواتین اور بچے بتائے ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ایدھی ایمبولینس اور رضاکار موقع پر پہنچ گئے اور نعش و زخمیوں کو فوری طور پر جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال حب پہنچایا گیا اور ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد تمام زخمیوں کو کراچی کے مختلف اسپتالوں میں ریفر کردیا گیا زخمیوں میں 32سالہ سلطان ولد نظر محمد عمر،60سالہ جاوید ولد حمارا خان،25سالہ جنید ولد محمد جاوید،4سالہقدوہہ ولد سلطان،65سالہ حاجی رضا محمد ولد خیر محمد،25سالہ حمیداللہ ولد حاجی نظر محمد،20سالہ فضل اللہ ولد صبر گوال،8سالہ یاسمین ولد علی گوہراور45سالہ سلطانہ زوجہ عمرشامل ہیں جن کا تعلق کوئٹہ کے مختلف علاقوں سے بتایاجاتا ہے۔

دریں ایک دوسرا واقعہ بھوانی کے مقام پر پیش آیا دو تیز رفتار موٹر ئیکلیں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں 41سالہ عبدالمجید نامی موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا نعش کو ایدھی ایمبولینس سروس کے ذریعے جام غلام قادر گورنمنٹ اسپتال پہنچادیا گیا اور ضروری کاروائی کے ورثاء کے حوالے کردیا گیا متوفی بھوانی کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔